ہوم » نیوز » No Category

جموں کشمیر میں کووڈ 19 کے 73 نئے معاملے، ایک کی موت

سرینگر 20 مئی 2020جموں کشمیر میں کووڈ 19 سے متاثر افراد کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی ہے۔ بدھ کو 73 نئے معاملے سامنے آئے جن میں سے 37 کشمیر وادی سے جبکہ 36 جموں صوبہ سے تعلق رکھتے ہیں۔

  • Share this:
جموں کشمیر میں کووڈ 19 کے 73 نئے معاملے، ایک کی موت
جموں کشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کووڈ 19 مریضوں کی سب سے بڑی تعداد درج کی گئی ہے۔

سرینگر 20 مئی 2020جموں کشمیر میں کووڈ 19 سے متاثر افراد کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی ہے۔ بدھ کو 73 نئے معاملے سامنے آئے جن میں سے 37 کشمیر وادی سے جبکہ 36 جموں صوبہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ ایسا پہلی بار ہوا کہ جموں صوبہ میں چوبیس گھنٹے میں ایک ساتھ اتنے معاملے درج کئے گئے۔سب سے زیادہ نئے مریض شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں پائے گئے جہاں پر 17 افراد بدھ کو کووڈ19 میں متاثر پائے گئے۔ ان معاملوں میں اکثر حال ہی میں ملک کی دیگر ریاستوں سے گھر لوٹے ہیں۔کپواڑہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر کے مطابق یہ سب کورنٹاین مراکز میں رکھے گئے تھے لہذا ان سے انفیکشن پھیلنے کا خطرہ نہیں۔


کپواڑہ میں اب ایکٹو مریضوں کی تعداد 70 ہوگئی ہئے یعنی جموں کشمیر میں کپواڑہ کویڈ پازیٹیو ایکٹیو مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔  نئے مریضوں میں جنوبی کشمیر کے اننت ناگ اور کولگام اضلاع سے پانچ پانچ مریض ہیں۔ حالانکہ اننت ناگ کل 252 مریضوں کے ساتھ جموں کشمیر میں کووڈ سے سب سے زیادہ متاثر ہے لیکن ایکٹو کووڈ پازیٹیو کیسوں کے اعتبار سے آج کولگام ضلع اب آگے نکل گیا۔ کولگام میں کل 171 کیسوں میں سے 160 ایکٹیو پازیٹیو ہیں۔ اننت ناگ میں ایکٹیو مریضوں کی  تعداد 159 ہئے۔ کولگام میں پچھلے دو ہفتوں میں مریضوں کی تعداد زیادہ بڑھی ہئے اور اسکی وجہ باہر کی ریاستوں سے گھر لوٹے مزدور اور دیگر لوگ ہیں۔


بارہمولہ ضلع سے 8  نئے افراد کویڈ میں مبتلا پائے گئے ہیں جن میں سے 6 کویڈ مثبت کیسوں کے رابطہ میں آئے ہیں جبکہ وترگام علاقہ میں دو نئے معاملے درج کئے گئے جو تشویش ناک بات ہئے۔ ان میں سے ایک بیکری چلاتا ہئے۔ جموں کے 36 نئے کیسوں میں 20 ضلع جموں سے ہیں جبکہ 5 ادھمپور اور تین تین رامبن اور کشتواڑ سے ہیں۔


جموں صوبہ میں نئے معاملوں کی اتنی بڑی تعداد پہلی بار درج کی گئی ہئے۔اسی دوران سکمز صورہ سرینگر میں آج ایک چالیس سالہ خاتون کی موت ہوئی ڈیڑھ ماہ سے اسپتال میں لبلبے کی بیماری کی وجہ سے زیر علاج تھی۔ خاتون کا تعلق اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقہ سے ہئے۔ انھیں 12 مئی کو  کویڈ19 میں مبتلا پایا گیا تھا اور انکے کویڈ مثبت پائے جانے کے بعد دو درجن سے زیادہ طبی اور نیم طبی عملہ کو کورنٹاین کرنا پڑا تھا۔ سکمز کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق جان نے ای ٹی وی کو بتایا کہ فوت شدہ خاتون لبلبے کی جان لیوا بیماری میں مبتلا تھیں اور کویڈ مثبت بھی پائی گئی تھیں۔بدھ کو سامنے آئے ان نئے کیسوں کے ساتھ جموں کشمیر میں اب کویڈ19 کے مریضوں کی کل تعداد 1390 ہوگئی ہئے جن میں سے 694 ایکٹیو ہیں ۔678 صحت یاب ہوگئے ہیں اور 18 کی ابھی تک موت ہوئی ہئے۔
First published: May 21, 2020 12:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading