உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر کو لےکرحد بندی کمیشن کا حکم آج سے مؤثر، اب جموں میں 43 اورکشمیر میں 47 اسمبلی سیٹ

    Jammu Kashmir Delimitation: حد بندی کمیشن نے جموں علاقے میں چھ، وہیں کشمیر وادی میں ایک اسمبلی سیٹ کا اضافہ کیا اور راجوری اور پونچھ علاقوں کو اننت ناگ پارلیمانی سیٹ کے تحت لانے کا کام کیا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: جموں وکشمیر میں اسمبلی اور پارلیمانی حلقوں کو پھر سے متعارف کرنے والے حد بندی کمیشن کے احکامات 20 مئی سے ’موثر‘ ہوگئے ہیں۔ وزارت قانون نے یہ جانکاری دی۔ کمیشن کے دو احکامات میں مختلف زمروں کے لئے ریزرو انتخابی حلقوں کی تعداد سے متعلق 14 مارچ کا حکم اور ہرایک انتخابی حلقے کی حد بندی سے متعلق پانچ مئی کا حکم شامل ہے۔

      اس کی رپورٹ کی بنیاد پر مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں وکشمیر میں مستقبل کے اسمبلی انتخابات ہوں گے۔ حد بندی کمیشن نے جموں علاقے میں چھ، جبکہ کشمیر وادی میں ایک اسمبلی سیٹ بڑھائی۔ وہیں راجوری اور پونچھ علاقوں کو اننت ناگ پارلیمانی سیٹ کے تحت لانے کا کام کیا۔ جموں وکشمیر کی 90 رکنی اسمبلی میں جموں خطے میں 43 اور کشمیر میں 47 سیٹیں ہوں گی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: