نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کے روز کہا کہ جموں وکشمیر کی حد بندی شروع ہوگئی ہے اور جلد ہی وہاں انتخابات ہوں گے۔ انہوں نے جموں وکشمیر کو ریاست کا درجہ واپس دیئے جانے پر بھی اپنی بات کہی۔ انہوں نے کہا، ’میں نے لوک سبھا انتخابات میں یقین دہانی کرائی ہے کہ جیسے ہی جموں وکشمیر میں صورتحال معمول کے مطابق ہوگی، جموں وکشمیر کو ریاست کا درجہ واپس دیا جائے گا۔
دراصل، مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں وکشمیر کے لئے اسمبلی انتخابات کی سرحد کو نئے سرے سے متعین کرنے کے مقصد سے تشکیل کی گئی حد بندی کمیشن نے 16 سیٹ درج فہرست ذات اور شیڈول کاسٹ کے لئے محفوظ کرتے ہوئے جموں وکشمیر علاقے میں چھ اضافی سیٹ اور کشمیر وادی میں ایک اضافی سیٹ کی تجویز رکھی ہے۔ اس پر کئی جماعتوں نے اعتراض ظاہر کیا اور نیشنل کانفرنس نے کہا کہ وہ رپورٹ پراس کے موجودہ فارمیٹ میں دستخط نہیں کرے گی۔
ذرائع کی مانیں تو پہلے مرحلے کے انتخابات کی تشہیر اس بار بھی پہلے کی ہی طرح 72 گھنٹے پہلے ہی ختم ہوگا اور امید ہے کہ اس بار اس سے ممکنہ ایک ہفتے پہلے انتخابی ریلی پر لگی پابندی کو ختم کردیا جائے گا۔ حالانکہ ذرائع کا ماننا ہے کہ الگ چھوٹ مل بھی جاتی ہے تو تشہیر پر پابندی لگی رہے گی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔