உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جنوبی کشمیر میں فورسز اور ملیٹینٹوں کے مابین انکاونٹر۔ فورسز نے ایک ملیٹینٹ کو مار گرایا

    جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں سیکورٹی فورس اور دہشت گردوں کے درمیان انکاونٹر۔

    جموں و کشمیر کے اننت ناگ میں سیکورٹی فورس اور دہشت گردوں کے درمیان انکاونٹر۔

    ذرائع کے مطابق انکاونٹر میں دو سے ملیٹینٹ پھنسے ہوئے تھے تاہم فورسز کو فی الحال ایک ہی ملیٹینٹ کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ امن و قانون کی بحالی کو لیکر پولیس نے اقدامات اٹھائے ہیں اور آرونی جانے والے تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ علاقے میں موبائل انٹرنیٹ کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

    • Share this:
    جموں کشمیر:- اننت ناگ کے مومن ہال آرونی میں سیکورٹی فورسز اور ملیٹینٹوں کے مابین تصادم آرائ میں ایک ملیٹینٹ کو فورسز نے مار گرایا۔ تفصیلات کے مطابق علاقے میں ملیٹینٹوں کی موجودگی کی ایک مصدقہ اطلاع کے بعد جموں کشمیر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر جمعہ کی صبح کارڈن اینڈ سرچ آپریشن کا آغاز کیا۔ اس دوران وہاں پر پناہ لۓ ملیٹینٹوں نے فورسز پر فائرنگ کی اور جوابی کارروائی کے بعد انکاونٹر شروع ہوا۔ ذرائع کے مطابق انکاونٹر میں دو سے ملیٹینٹ پھنسے ہوئے تھے تاہم فورسز کو فی الحال ایک ہی ملیٹینٹ کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ امن و قانون کی بحالی کو لیکر پولیس نے اقدامات اٹھائے ہیں اور آرونی جانے والے تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ علاقے میں موبائل انٹرنیٹ کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔


    واضح رہے کہ دو روز قبل اسی علاقے میں بجبہاڑہ کے مقام پر ملیٹینٹوں نے جموں کشمیر پولیس کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اشرف پر حملہ کر دیا تھا، جسکے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گۓ تھے اور بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر وہ چل بسے تھے۔ اس حملے کے فوری بعد سے پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مفرور حملہ آورملیٹینٹوں کی تلاش کےلیے ایک وسیع آپریشن شروع کیا تھا اور اسی اثناء میں آج مومن ہال آرونی میں یہ انکاونٹر رونما ہوا۔ اگرچہ پولیس نے اس انکاونٹر میں ملیٹینٹ کی ہلاکت کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے تاہم ابھی تک پولیس نے مہلوک ملیٹینٹ کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا ہے اور نا ہی اس بات کی تصدیق ہوئ ہے کہ بجبہاڑہ میں جموں کشمیر پولیس کے اے ایس آئی پر حملے میں یہی ملیٹینٹ شامل تھا۔ انکاونٹر کے بعد کافی دیر تک علاقہ میں فورسز کی جانب سے تلاش کاروائی جاری رہی۔

    گزشتہ بدھ کو ہی کشمیر وادی میں کچھ ہی منٹ کے وقفے پر ہوئے دو الگ الگ دہشت گردانہ واقعات میں ایک عام شہری اور ایک پولیس اہلکار کی موت ہوگئی تھی۔ ایک جانب، سرینگر کے نواکدل میں دہشت گردوں نے ایک عام شہری کا گولی مار کر قتل کردیا تھا جب کہ جنوبی کشمیر کے اننت نگا ضلع کے بیجبہرہ علاقے میں ہوئے حملے میں ایک اسسٹنٹ پولیس سب انسپکٹر نے زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں دم توڑ دیا تھا۔

    قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
    Published by:Mirzaghani Baig
    First published: