جموں و کشمیر کے شوپیاں ضلع میں منگل کی صبح دہشت گردوں اور سیکورٹی فورس کے درمیان انکاونٹر ہوا۔ انکاونٹر میں لشکر کے تین دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق سیکورٹی فورس نے پورے علاقے میں ناکہ بندی کرتے ہوئے تلاشی مہم تیز کردی ہے۔ انکاونٹر مونجھ مارگ علاقے میں ہوا۔
اے ڈی جی پی کشمیر نے بتایا کہ مارے گئے تین مقامی دہشت گردوں میں سے دو کی شناخت ہوگئی ہے، جب ھکہ تیسرے کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ ان میں سے ایک شوپیاں کا لطیف لون ہے، جو ایک کشمیری پنڈت پران کرشن بھٹ کے قتل میں شامل تھا اور دوسرا اننت ناگ کا عمر نظیر ہے، نیپال کے تل بہادر تھاپا کے قتل میں یہ شامل تھا۔ ان کے پاس سے ایک اے کے 47 رائفل اور دو پستول برآمد ہوئے ہیں۔
#UPDATE | Shopian encounter: Three terrorists linked with proscribed terror outfit LeT killed. Identification being ascertained. Further details shall follow: Kashmir Zone Police
بتایا جاتا ہے کہ سیکورٹی فورس کی ٹیم کو دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ سیکورٹی فورس نے علاقے کو گھیر کر تلاشی مہم شروع کی۔ اسی دوران دہشت گردوں نے سیکورٹی فورس پر فائرنگ کردی۔ جوان مورچے پر تعینات ہیں۔
ایک دن قبل ہی ڈی جی پی نے دیا تھا بیان جموں-کشمیر کے پولیس ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے ایک دن قبل ہی دہشت گردی پر سخت بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سخت سیکیورٹی میکانزم کے نتیجے میں گزشتہ سالوں کے مقابلے 2022 میں پاکستان سے دہشت گردوں کی دراندازی میں کمی آئی ہے۔ پولیس چیف نے کہا کہ دہشت گردی کے نام پر حاصل کی گئی یا دہشت گردانہ سرگرمیوں کی مالی معاونت کے لیے استعمال ہونے والی جائیدادوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے اور اگر ضرورت پڑی تو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ایسی جائیدادوں کو ضبط کرنے اور توڑ پھوڑ کرنے کے لیے کارروائی کی جائے گی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔