ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: شوپیان میں گھر میں چھپ کر فائرنگ کر رہے 3 دہشت گرد، سلامتی دستوں نے خودسپردگی کے لئے کنبے کو بلایا

بتایا جا رہا ہے کہ سلامتی دستوں کو کٹپورا علاقے میں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی جانکاری ملی تھی۔ پولیس نے خاص اطلاع ملنے پر آج علی الصبح ضلع شوپیان کے کٹپورا علاقے میں پولیس کے ایس او جی کے خصوصی دستہ، فوج کی 34 آر آر اور سی آر پی ایف کے جوانوں نے تلاشی مہم چلائی۔ اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: شوپیان میں گھر میں چھپ کر فائرنگ کر رہے 3 دہشت گرد، سلامتی دستوں نے خودسپردگی کے لئے کنبے کو بلایا
فائل فوٹو

سری نگر۔ جموں وکشمیر  (Jammu-Kashmir) کے شوپیان کے کٹپورا علاقے میں سلامتی دستوں کا دہشت گردوں کے ساتھ تصادم جاری ہے۔ سلامتی دستوں نے دو سے تین دہشت گردوں کو گھیر لیا ہے۔ انہیں خودسپردگی کے لئے کہا جا رہا ہے۔ دہشت گردوں سے بات کرنے کے لئے دہشت گردوں کے کنبوں کو بھی تصادم کی جگہ پر بلا لیا گیا ہے۔ فی الحال دہشت گرد سلامتی دستوں کی گھیرابندی میں ہیں اور دونوں طرف سے فائرنگ کی جا رہی ہے۔


بتایا جا رہا ہے کہ سلامتی دستوں کو کٹپورا علاقے میں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی جانکاری ملی تھی۔ پولیس نے خاص اطلاع ملنے پر آج علی الصبح ضلع شوپیان کے کٹپورا علاقے میں پولیس کے ایس او جی کے خصوصی دستہ، فوج کی 34 آر آر اور سی آر پی ایف کے جوانوں نے تلاشی مہم چلائی۔ اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔


اس درمیان سلامتی دستوں کو مقامی لوگوں سے پتہ چلا کہ مکان میں چھپے تین دہشت گردوں میں سے دو دہشت گرد مقامی ہیں۔ وہ حال ہی میں دہشت گرد تنظیم میں شامل ہوئے ہیں۔ سلامتی دستوں نے اس کے بعد دہشت گردوں کو ایک بار پھر خودسپردگی کرنے کے لئے کہا۔ جس کے بعد ان کے کنبے کو بھی موقع پر بلایا گیا ہے۔ کنبے بھی اپنا حوالہ دے کر اپنے بچوں کو سلامتی دستوں کے آگے خودسپردگی کرنے کی گہار لگا رہے ہیں۔


بتا دیں کہ پیر کے روز لائن آف کنٹرول پر کرنی سیکٹر میں تلاشی مہم کے دوران پولیس اور فوج نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک دہشت گردانہ ٹھکانے کو نیست ونابود کر دیا تھا۔ موقع سے بڑی مقدار میں گولہ بارود اور ہتھیار بھی برآمد کئے گئے تھے۔
 اس سلسلے میں ایس ایس پی رمیش انگرال، اے ایس پی خالد امین اور ڈی ایس پی آپریشن منیش شرما نے زیادہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ معتمد ذرائع سے اہم جانکاری ملی تھی جس کے بعد ڈی ایس پی آپریشن منیش شرما کی قیادت میں پولیس، ایس او جی اور فوج کی طرف سے کنٹرول لائن کے کرنی سیکٹر میں تلاشی مہم چلائی گئی تھی۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 10, 2020 10:09 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading