ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر پر وزیر اعظم مودی کی میٹنگ میں شامل ہوں گے گپکار لیڈر، کہا- 370 پر کوئی سمجھوتہ نہیں

وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر 24 جون کو جموں وکشمیر کے سبھی لیڈر، جنہیں مرکز کی طرف سے دعوت ملی ہے، دہلی آئیں گے اور وزیر اعظم مودی کی صدارت میں ہونے والی میٹنگ میں شامل ہوں گے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر پر وزیر اعظم مودی کی میٹنگ میں شامل ہوں گے گپکار لیڈر، کہا- 370 پر کوئی سمجھوتہ نہیں
جموں وکشمیر پر وزیر اعظم مودی کی میٹنگ میں شامل ہوں گے گپکار لیڈر

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر 24 جون کو جموں وکشمیر کے سبھی لیڈر، جنہیں مرکز کی طرف سے دعوت ملی ہے، دہلی آئیں گے اور وزیر اعظم مودی کی صدارت میں ہونے والی میٹنگ میں شامل ہوں گے۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ ہم میٹنگ میں حصہ لینے دہلی جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے سامنے اپنے مطالبات رکھیں گے۔ میٹنگ میں فاروق عبداللہ کے ساتھ محبوبہ مفتی اور ایم وائی تاریگامی جیسے جموں وکشمیر کے بڑے لیڈر حصہ لیں گے۔


نیشنل کانفرنس کے لیڈر فاروق عبداللہ نے کہا کہ گپکار اعلامیہ کے جن لیڈروں کو وزیر اعظم کی طرف سے دعوت ملی ہے، سبھی لوگ میٹنگ میں شامل ہوں گے۔ وہیں محبوبہ مفتی نے کہا کہ ہم بات چیت کے خلاف نہیں ہیں، لیکن ہم چاہتے ہیں کہ حکومت اعتماد پیدا کرنے کے لئے پہلے کچھ کرے۔


گپکار لیڈروں کے ذریعہ میٹنگ میں شامل ہونے کا فیصلہ منگل کو میٹنگ کے بعد لیا گیا۔ گپکار اعلامیہ اتحاد (پی اے جی ڈی) کے صدر فاروق عبداللہ نے منگل کو بتایا کہ اتحاد وزیراعظم نریندر مودی کے ذریعہ بلائی گئی کل جماعتی میٹنگ میں شامل ہوگا۔ یہ اعلان یہاں فاروق عبداللہ کے گپکار روڈ واقع رہائش گاہ پر مرکز کی دعوت پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے بلائی گئی پی اے جی ڈی لیڈروں کی میٹنگ کے بعد کی گئی۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی اور مارکسوادی کمونسٹ پارٹی کے لیڈر ایم وائی تاریگامی سمیت سیاسی جماعتوں کے لیڈر نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر صبح 11 بجے پہنچے۔ جموں وکشمیر کی سیاسی جماعتوں نے گزشتہ دو دن میٹنگ کرکے غوروخوض کیا۔


 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jun 22, 2021 01:20 PM IST