سری نگر۔ جموں و کشمیر حکومت نے کالعدم تنظیم جماعت اسلامی کے حوالے سے بڑا فیصلہ لیا ہے۔ جموں و کشمیر حکومت نے کالعدم جماعت اسلامی Jamat e islami school سے وابستہ فلاح عام ٹرسٹ (FAT) کے زیر انتظام چلنے والے تعلیمی اداروں کو 15 دنوں کے اندر سیل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے یہ بھی کہا ہے کہ ایسے اداروں میں پڑھنے والے تمام طلبا کو قریبی سرکاری اسکولوں میں داخلہ مل جائے گا۔ کوئی نیا داخلہ نہیں لیا جائے گا اور رجسٹریشن نہیں کیا جائے گا۔
فلاح عام (FAT) کے زیر انتظام 300 سے زائد اداروں میں پڑھائی بند کرنے کا حکم جموں و کشمیر کے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کالعدم جماعت اسلامی سے وابستہ فلاح عام (FAT) کے زیر انتظام 300 سے زائد اداروں میں پڑھائی بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ ان کو 15 دن کے اندر سیل کر دیا جائے گا۔ تمام طلبہ موجودہ سیشن کے لیے قریبی سرکاری اسکولوں میں داخلہ لے سکیں گے۔ عہدیداروں نے الزام لگایا کہ جماعت اسلامی زیادہ تر FAT اسکولوں، مدارس، یتیم خانوں، مساجد اور دیگر فلاحی کاموں سے کام کرتی ہے اور کہا کہ ایسے اداروں نے 2008، 2010 اور 2016 میں بڑے پیمانے پر بدامنی پیدا کی۔
نئے داخلوں پر پابندیحکام نے بتایا کہ ان ممنوعہ ایف اے ٹی اداروں میں کوئی نیا داخلہ نہیں ہوگا۔ چیف اور ریجنل ایجوکیشن آفیسرز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان غیر تسلیم شدہ اداروں کے بارے میں وسیع پیمانے پر تشہیر کریں۔
جماعت اسلامی سے متعلق اسکولجموں و کشمیر پولیس کی ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (SIA) نے ان اسکولوں کی جانچ کی تھی۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ ایف اے ٹی کے ذریعے غیر قانونی کام کیے گئے۔ بڑے پیمانے پر سرکاری اراضی پر دھاندلی، تجاوزات کے الزامات بھی لگائے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق، FAT کا تعلق بنیاد پرست تنظیم جماعت اسلامی سے ہے، جس پر وزارت داخلہ نے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ایکٹ کے تحت پابندی عائد کر رکھی ہے۔
Shopian Encounter: شوپیاں میں سکیورٹی فورسز و دہشت گردوں کےدرمیان انکاؤنٹر، 2دہشت گرد ڈھیرPakistan سے بھیجے گئے 2 دہشت گرد ڈھیر، امرناتھ یاترا پر حملے کی فراق میں تھےبڑے پیمانے پر بدامنی پھیلانے کا الزامعہدیداروں نے الزام لگایا کہ جماعت اسلامی زیادہ تر FAT اسکولوں، مدارس، یتیم خانوں، مساجد اور دیگر فلاحی کاموں سے اپنا کام چلاتی ہے۔ اس طرح کے اداروں نے 2008، 2010 اور 2016 میں بڑے پیمانے پر بدامنی پھیلانے میں منفی کردار ادا کیا ہے، جس سے عام لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔