ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

کشمیر: دہلی سے ایک جوڑا اپنی شادی سے پہلے کی ویڈنگ شوٹنگ کے لئے گلمرگ پہنچا

اس جوڑے کی ویڈنگ شوٹنگ کے لئے دہلی سے ہی اُمیگا پروڈکشن ہاوس کی ٹیم کیمرے اور دیگرساز وسامان کے ساتھ آئی ہوئی ہے۔ پروڈکشن ہاوس کے ڈائریکٹر اور ان کی ٹیم نے بتایاکہ وہ پہلی بارکشمیر آئے ہیں۔ یہاں انہیں واقعی قدرتی خوبصورتی ملی۔

  • Share this:
کشمیر: دہلی سے ایک جوڑا اپنی شادی سے پہلے کی ویڈنگ شوٹنگ کے لئے گلمرگ پہنچا
دہلی سے ایک جوڑا اپنی شادی سے پہلے کی ویڈنگ شوٹنگ کے لئے گلمرگ پہنچا

مشہور سیاحتی مقام گلمرگ قدرتی خوبصورتی کی وجہ سے دنیا بھرمیں کافی مشہور اورلاجواب جگہ مانی جاتی ہے۔ اب تک یہاں کئی فلموں کی شوٹنگ ہوچکی ہے۔جموں وکشمیرمیں دفعہ 370 کی منسوخی اور کوروناوائرس نے سیاحت کے ساتھ ساتھ ہرایک شعبے کو متاثرکیا۔تاہم سرکار کی جانب سے سیاحتی مقامات کو کھولے جانے کے بعد اب گلمرگ میں سیاحوں کی آمد کاسلسلہ شروع ہو گیا۔بلکہ شوٹنگ کے لئے بھی ملک کی مختلف ریاستوں سے سیاح آنے لگے ہیں۔


دہلی سے ایک جوڑا اپنی شادی سے پہلے کی ویڈنگ شوٹنگ کرنے کے لئے گلمرگ آیا ہوا ہے۔ اس جوڑے کی شادی جنوری میں ہونی ہے۔ شادی سے پہلے کی ویڈنگ شوٹنگ کے لئے انہوں نے گلمرگ جیسی خوبصورت جگہ کو چنا ہے۔ نیوز 18 اردوکو اس جوڑےنے بتایاکہ انہوں نے انٹرنیٹ کے ذریعے سےگلمرگ میں کئی فلموں کی شوٹنگ کے بارے میں پڑھا اوردیکھا ۔ اسی لئے انہوں نے اپنی شوٹنگ کے لئے گلمرگ کو ہی منتخب کیا۔ یہاں پہنچ کر انہوں نے واقعی گلمرگ کو ایک خوبصورت اور بہترین جگہ پایا۔


اس جوڑے کی شادی جنوری میں ہونی ہے۔

اس جوڑے کی ویڈنگ شوٹنگ کے لئے دہلی سے ہی اُمیگا پروڈکشن ہاوس کی ٹیم کیمرے اور دیگرساز وسامان کے ساتھ آئی ہوئی ہے۔ پروڈکشن ہاوس کے ڈائریکٹر اور ان کی ٹیم نے بتایاکہ وہ پہلی بارکشمیر آئے ہیں۔ یہاں انہیں واقعی قدرتی خوبصورتی ملی۔ ان کاماننا ہے کہ کشمیرجیسی خوبصورت جگہ دنیا بھرمیں کہیں نہیں ملے گی۔ مقامی لوگ بھی گلمرگ  کی خوبصورتی کو بالی ووڈ کی فلموں میں ڈالنے کے متمنی ہیں۔


دہلی سے آئے ہوئے اس جوڑے اور ان کی شوٹنگ کرنے والی ٹیم کاکہنا ہے کہ کشمیرجرائم سے پاک ہے۔ یہاں انہیں جرائم کے واردات نظرنہیں آتے ہیں۔ ان سیاحوں نے کشمیریوں کی مہمان نوازی اور انسان دوستی کی خوب تعریفیں کیں۔ کشمیر خاص کرگلمرگ دنیاکی ہر فلم انڈسٹری کے لئے توجہ طلب جگہ ہے۔ شادی کا عہد کرنے والایہ جوڑا اپنی پوری زندگی کے دن کو گلمرگ میں ہی یاد رکھناچاہتا ہے۔ شادی سے پہلے کی فوٹو گرافی، شوٹنگ، ان کے یادگار ذاتی لمحات اورجذبات کی عکاسی انہیں پوری زندگی میں یاد رکھیں گے۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 30, 2020 12:03 PM IST