ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

گلمرگ میں سیاح یہاں کی قدرتی خوبصورتی کو اپنے کیمروں کے ذریعے عکس بندی کرتے ہیں

دنیا بھر سے آئے ہوئے سیاح اپنے کیمروں میں قید کی ہوئی تصاویرکے ذریعےسے ہی دوسرے لوگوں اوراپنےدوستوں کوگلمرگ کی جانب متوجہ کرتےہیں۔ سیاح گلمرگ کی حسین وادیوں کی کھینچی ہوئی تصاویر فیس بک،ٹویٹراکاونٹ، انسٹاگرام اور دوسرےرابطہ سائٹس پراپ لوڈ کرکے اپنی سیر وتفریح کی یادوں کو یادگاربنا دیتےہیں۔

  • Share this:
گلمرگ میں سیاح یہاں کی قدرتی خوبصورتی کو اپنے کیمروں کے ذریعے عکس بندی کرتے ہیں
گلمرگ میں سیاح یہاں کی قدرتی خوبصورتی کو اپنے کیمروں کے ذریعے عکس بندی کرتےہیں

دنیا بھرمیں مشہور شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ کی قدرتی خوبصورتی دیکھنےکے لئےنہ صرف  ملکی وغیرملکی سیاح آتےہیں بلکہ  گلمرگ کی قدرتی خوبصورتی کو اپنے موبائل فون اورکیمروں کےذریعےسے   عکس بندی بھی کرتےہیں۔گلمرگ میں جگہ جگہ سیاح یہاں کےسرسبز پہاڑ،برف کی سفیدچادر،خوبصورت ترین وادیوں،جابجابہتے پانی اوربلند پہاڑوں سےگرتی آبشاریں،جنگلات  اور دیگرخوبصورت تصاویر کھینچنے میں مصروف نظرآتےہیں۔


دنیا بھر سے آئے ہوئے سیاح اپنے کیمروں میں قید کی ہوئی تصاویرکے ذریعےسے ہی دوسرے لوگوں اور اپنے دوستوں کو گلمرگ کی جانب متوجہ کرتےہیں۔ سیاح گلمرگ  کی حسین وادیوں کی کھینچی ہوئی تصاویر فیس بک،ٹویٹر اکاونٹ، انسٹا گرام اور دوسرے رابطہ سائٹس پر اپ لوڈ کرکے اپنی سیر وتفریح کی یادوں کو یادگار بنا دیتے ہیں۔


نیوز ایٹین اردو کےساتھ بات کرتےہوئے مختلف سیاحوں نےکہاکہ انہوں نے یہاں گلمرگ آکرنہ صرف سیروتفریح کی بلکہ موبائل اورکیمروں کےذریعےسے ہرپل کی تصاویرکھینچ کراپنی سیرکو یادگار بنایا۔ کچھ  اور سیاحوں نے نیوز 18 اردوکو بتایا کہ گلمرگ واقعی ایک خوبصورت جگہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھینچی ہوئی تصاویر سے ہی وہ اپنے دوستوں اوردیگر  لوگوں کو گلمرگ کی خوبصورتی سے واقف کرا تےہیں تاکہ وہ بھی گلمرگ میں ضرور آ سکیں۔


گلمرگ میں ہرکوئی سیاح تصاویرکے ذریعےسے اپنےہرپل کویادگاربناتےہیں۔گلمرگ میں ان دنوں کچھ مقامی فوٹوگرافر بھی موجود رہتےہیں ،جن کےذریعےسے سیاح اپنےفوٹو کھینچ کر ان ہی سےموقع پرہی پرنٹ نکلواتےہیں۔ یہ سیاح ان تصاویر کو اپنےگھروں میں بطور یادگاررکھتےہیں۔ گلمرگ میں کچھ لوگوں کواس کام کے ذریعےسے  روزگاربھی حاصل ہوتاہے۔گلمرگ کی خاصیت یہ ہے کہ یہاں کی خوبصورتی کو ملک کے بہترین فلم سازوں نے بھی اپنے کیمروں میں قید کرکےدنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔ اس خوبصورتی کو دیکھتےہوئے ہرروز گلمرگ پہنچنے والا ہرسیاح ضرور یہاں کسی نہ کسی جگہ یہاں کی خوبصورتی کی تصویر کھنچتےنظر آتےہیں۔

ضرورت اس بات کی ہےکہ ہرکسی کو گلمرگ صاف و شفاف رکھنے میں پیش پیش رہنا چاہئے۔ تاکہ اس کی برسوں پرانی قدرتی خوبصورتی قائم ودائم رہے۔ فوٹوگرافی کے لیے ان دنوں گلمرگ میں کافی تعداد میں سیاح آرہے ہیں۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jan 17, 2021 09:29 AM IST