ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

کشمیر: پڑھیں رقیہ اختر کی کہانی جنہوں نے معذوری کو مجبوری بننے نہیں دیا

رقیہ نے معذوری کے باوجود کبھی بھی اپنی ذمہ داریوں سے غفلت نہیں برتی۔ رقیہ کا کہنا ہے کہ معاشرے کی ستم ظریفی اور حکومتی بےحسی کی بدولت معذور افراد کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اگر معذور افراد کے ساتھ تعاون کیا جائے تو وہ بھی عام لوگوں کی طرح فعال زندگی گزار سکتے ہیں۔

  • Share this:
کشمیر: پڑھیں رقیہ اختر کی کہانی جنہوں نے معذوری کو مجبوری بننے نہیں دیا
کشمیر: پڑھیں رقیہ اختر کی کہانی جنہوں نے معذوری کو مجبوری بننے نہیں دیا

سری نگر۔ معذوروں کا عالمی دن جموں وکشمیر  سمیت دنیا بھر میں ہرسال تین دسمبر کو منایاجاتا ہے۔ کشمیر میں بھی لاتعداد افراد معذوری کی زندگی گزار رہے ہیں۔ یہاں کچھ لوگ نامساعد حالات کے دوران جسمانی طور پر معذور ہو گئے ہیں۔کشمیر میں بہت سے معذور افراد جن میں خواتین بھی شامل ہیں اپنا روزگارخود کماتی ہیں۔ انہیں میں سے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ایک تکیہ بٹہ پورہ کنزر سے تعلق رکھنے والی رقیہ اختر ہیں جنہوں نے معذوری کو مجبوری بننے نہیں دیا۔


رقیہ نے اپنا روزگارحاصل کرنے کے لئےخود کی دکان شروع کی۔ رقیہ گزشتہ دس برسوں سے یہ دکان چلا رہی ہیں۔ رقیہ اپنے ٹانگوں سے چل نہیں سکتیں۔ ان کے والد انہیں ان کی دکان تک سائیکل پر پہنچاتے ہیں۔ بعد میں رقیہ اپنی دکان خود چلاتی ہیں۔ رقیہ اپنے بزرگ والدین کا بڑھاپے میں سہارا بنی ہوئی ہیں۔ وہ گھر کے لئے خود کماتی ہیں۔ رقیہ کا کہنا ہے کہ انہیں کافی مشکلات کا سامنا رہا مگر عزم وحوصلہ اور محنت و لگن انہیں آگے سے آگے بڑھاتا رہا۔


رقیہ نے معذوری کے باوجود کبھی بھی اپنی ذمہ داریوں سے غفلت نہیں برتی۔ رقیہ کا کہنا ہے کہ معاشرے کی ستم ظریفی اور حکومتی بےحسی کی بدولت معذور افراد کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اگر معذور افراد کے ساتھ تعاون کیا جائے تو وہ بھی عام لوگوں کی طرح فعال زندگی گزار سکتے ہیں۔


رقیہ کا کہنا ہےکہ جب انہیں لگا کہ وہ ازخود اپنی دکان کے لئے ساز وسامان لا سکتی ہیں تو انہیں اسکوٹی کی ضرورت پڑی تو انہوں نے ڈپٹی کمشنر بارہمولہ کو درخواست دی جس پر ڈی سی بارہمولہ نے بہت جلد نوٹس لیکر اور رقیہ کی خود اعتمادی اورحوصلہ دیکھ کر انہیں معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر ان کے لئے اسکوٹی کی رقم انہیں دی۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Dec 04, 2020 09:24 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading