اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جموں و کشمیر : جیش محمد کے ٹیرر ماڈیول کا پردہ فاش، بڑی تعداد میں ہتھار برآمد، حملے کی تھی سازش!

    جموں و کشمیر : جیش محمد کے ٹیرر ماڈیول کا پردہ فاش، بڑی تعدار میں ہتھار برآمد، حملے کی تھی سازش!

    جموں و کشمیر : جیش محمد کے ٹیرر ماڈیول کا پردہ فاش، بڑی تعدار میں ہتھار برآمد، حملے کی تھی سازش!

    Jammu and Kashmir: جموں میں دہشت گرد گروپ جیش محمد کے تین مشتبہ اراکین کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Jammu | Srinagar
    • Share this:
      سری نگر : جموں میں دہشت گرد گروپ جیش محمد کے تین مشتبہ اراکین کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے ۔ گزشتہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات میں جموں کے تریکوٹہ نگر تھانہ کی پولیس ٹریفک کنٹرول کررہی تھی۔ اس درمیان سڑک پر موجود ایک ٹینکر کو پولیس اہلکاروں نے آگے بڑھنے کیلئے کہا، لیکن ڈرائیور ٹینکر لے کر وہیں رک گیا ۔ اس کے کچھ دیر بعد وہ ٹینکر لے کر آگے بڑھا، لیکن نروال روڈ پر روک دیا ۔

      وہیں جب بھیڑ کم ہوگئی تو پولیس اہلکاروں نے دیکھا کہ ٹینکر ڈرائیور ابھی بھی گاڑی لے کر کھڑا ہے ۔ اس کے بعد پولیس نے ڈرائیور سے پوچھ گچھ شروع کی تو جواب دینے کی جگہ اس کے ساتھ موجود دو لوگوں نے پولیس اہلکاروں سے ہاتھا پائی شروع کردی ۔ اس کے بعد پولیس اہلکار ڈرائیور اور اس کے دو ساتھیوں کو تھانہ لے گئے اور معاملہ درج کیا ۔

      پولیس کے مطابق سرحد پار بیٹھے جیش محمد کے دہشت گرد کمانڈر شہباز خان اس پورے ماڈیول کو چلا رہا تھا اور اس کے کارندے ہی جموں سے ہتھیاروں کی کھیپ کو لے کر کشمیر وادی جارہے تھے ۔ مانا جارہا ہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور پاکستانی فوج نے ڈرون کے ذریعہ ہتھیاروں کو بین الاقوامی سرحد کے پاس کہیں گرایا تھا اور وہیں سے یہ کارندے ہتھیار لے کر کشمیر وادی پہنچ رہے تھے ۔ تینوں کے ساتھ الگ الگ ایجنسیاں پوچھ گچھ کررہی ہیں ۔

      یہ بھی پڑھئے: گرودوارہ صاحب مٹن: کشمیر کا وہ تاریخی گرودوارہ جہاں پر گرونانک دیو جی نے کافی دن گزارے


      یہ بھی پڑھئے: جے اینڈ کے پولیس بھرتی گھوٹالہ، سابق اے ایس آئی اور تین افراد گرفتار، سی بی آئی کی کاروائی


      اس کے بعد ٹینکر ڈرائیور محمد یاسین ولد اسماعیل، فرحان فاروق اور فاروق احمد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ وہیں جانچ کے دوران پتہ چلا کہ ٹرک کا ڈرائیور اونتی پورہ میں ایک یو ایل اے پی معاملہ میں شامل ہے ۔ متعلقہ پولیس اسٹیشن کی رپورٹ کے مطابق وہ جیش محمد کا قریبی مددگار بھی ہے ۔

      اس کے بعد پولیس کی ٹیم نے گزشتہ رات غیرمعمولی رویہ کے پیچھے کی وجہ اور دہشت گردوں سے تعلق کے بارے میں پوچھ گچھ شروع کی تو ڈرائیور محمد یاسین نے انکشاف کیا کہ وہ جیش محمد کے ایک ہینڈلر شہباز کے اشارے پر ہتھیار لینے جموں آئے ہیں ، جو پاکستان میں ہے اور اس کو وادی میں ایک دہشت گرد کو سونپنے کیلئے کہا گیا تھا ۔ ساتھ ہی اس نے یہ بھی قبول کیا کہ اس نے تیل ٹینکر میں ہتھیار اور گولہ بارود کی ایک کھیپ چھپائی ہے ۔

      اس پر ایک مجسٹریٹ کی موجودگی میں ٹینکر کی پھر سے تلاشی لی گئی اور اس کے پاس سے دو اے کے 56 رائفل، ایک پستول، نو میگزین، 191 راونڈ گولہ بارود، چھ گرینیڈ برآمد ہوئے ۔ اس معاملہ میں جموں پولیس کی لگاتار کوششوں سے تین افراد کی گرفتاری ہوئی ، جس میں دو دہشت گردوں کے اعانت کار شامل ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: