உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر: کلگام میں لشکر کا ایک ہائی برڈ دہشت گرد گرفتار، ہتھیار-گولہ بارود برآمد

    جموں وکشمیر: کلگام میں لشکر کا ایک ہائی برڈ دہشت گرد گرفتار

    جموں وکشمیر: کلگام میں لشکر کا ایک ہائی برڈ دہشت گرد گرفتار

    Jammu Kashmir News: پولیس نے کہا کہ دہشت گرد کے پاس سے ہتھیار اور گولہ بارود، پستول، دو گرینیڈ اور پستول کے 51 کارتوس برآمد کئے گئے۔ افسران کے مطابق، ایک ’ہائی برڈ‘ دہشت گرد وہ ہوتا ہے جو اپنے آقاوں کے ذریعہ سونپے گئے کام کو کرتا ہے اور پھر اپنی معمول کے مطابق زندگی میں لوٹ جاتا ہے اور آئندہ مہم کا انتظار کرتا ہے۔

    • Share this:
      سری نگر: جموں وکشمیر کے کلگام ضلع سے سیکورٹی اہلکاروں نے اتوار کو لشکر طیبہ کے ایک ‘ہائی برڈ‘ دہشت گرد کو گرفتار کیا۔ پولیس نے یہ جانکاری دی۔ کشمیر زون پولیس نے ٹوئٹ کیا، ’کلگام پولیس اور فوج نے ممنوعہ دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے ایک ہائی برڈ دہشت گرد یامین یوسف بھٹ کو گرفتار کیا جو گاڈی ہاما کلگام کا رہنے والا ہے۔

      پولیس نے کہا کہ دہشت گرد کے پاس سے ہتھیار اور گولہ بارود، پستول، دو گرینیڈ اور پستول کے 51 کارتوس برآمد کئے گئے۔ افسران کے مطابق، ایک ’ہائی برڈ‘ دہشت گرد وہ ہوتا ہے جو اپنے آقاوں کے ذریعہ سونپے گئے کام کو کرتا ہے اور پھر اپنی معمول کے مطابق زندگی میں لوٹ جاتا ہے اور آئندہ مہم کا انتظار کرتا ہے۔

      کلگام میں حزب المجاہدین کے ماڈیول کا پردہ فاش

      اس سے قبل، گزشتہ 26 اپریل کو ہی سیکورٹی اہلکاروں نے جموں وکشمیر کے کلگام ضلع میں پنچ کے قتل کے ملزم تین دہشت گردوں سمیت کل پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس سال مارچ میں ایک پنچ محمد یعقوب ڈار کے قتل معاملے میں شامل تین دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ممنوعہ تنظیم حزب المجاہدین کے ایک دہشت گرد ماڈیول کا پردہ فاش کیا گیا۔

      پاکستان کے دہشت گرد آقاوں سے ملا تھا یہ حکم

      ترجمان نے کہا کہ جانچ کے دوران پتہ چلا ہے کہ حزب المجاہدین کے ایک سرگرم دہشت گرد فاروق احمد بھٹ کو پاکستان واقعہ دہشت گرد آقاوں سے کلگام میں پنچایتی راج اداروں کے اراکین کو نشانہ بنانے کے احکامات ملے تھے۔ ترجمان نے کہا، ‘ان کے حکم پر بھٹ نے ہدف کی پہچان کی اور سرگرم دہشت گرد راجا ندیم راٹھیر کو اپنے اتحادیوں، ناصر احمد وانی، عادل منظور راٹھیر اور ماجد راٹھیر کے ساتھ مل کر دہشت گردانہ کام کو انجام دینے کے احکامات دیئے‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: