جموں وکشمیر: پلوامہ میں لشکر کے ٹھکانے کا پردہ فاش، ایک معاون گرفتار
Jammu-Kashmir news: دہشت گردانہ ٹھکانے سے اے کے -47 کے 26 کارتوس اور دیگر قابل اعتراض اشیا برآمد ہوئی ہے۔ اسی معاملے میں ایک گرفتاری بھی ہوئی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 10, 2021 11:21 PM IST

جموں وکشمیر: پلوامہ میں لشکر کے ٹھکانے کا پردہ فاش، ایک مدد گرفتار
سری نگر: سیکورٹی اہلکاروں نے اتوار کو جموں وکشمیر (Jammu and Kashmir) کے پلوامہ ضلع میں لشکر طیبہ (LET) کے ایک ٹھکانے کا پردہ فاش کرکے ایک دہشت گرد کے معاون کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے یہ جانکاری دی۔ پولیس کے ایک افسر نے کہا کہ سیکورٹی اہلکاروں کو جنوبی کشمیر کے اس ضلع کے چندھارا پنپور گاوں کے اونتی پورہ علاقے کے ایک گھر میں لشکر طیبہ (Lashker-e-Taiba) کے دہشت گردوں کے پوشیدہ ہونے کی پختہ اطلاع ملی تھی، جس کے بعد انہوں نے آج صبح تلاشی مہم چلائی۔ انہوں نے کہا کہ تلاشی مہم کے دوران ایک گئوشالہ میں دہشت گردوں کا ٹھکانہ ملا، جسے برباد کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ لشکر طیبہ کے ایک دہشت کے معاون عادل احمد شاہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ چندھارا پنپور کا باشندہ ہے۔ افسر نے کہا کہ ٹھکانے سے جرائم میں ہونے والی اشیا اور گولہ بارود کا ذخیرہ ملا ہے، جس میں اے کے -47 کے 26 کارتوس شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے متعلق معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
Incriminating material of proscribed outfit Lashker-e-Taiba and 26 round of bullets of AK-47 were recovered from the said hideout. Case registered under Unlawful Activities (Prevention) Act and one terrorist arrested. https://t.co/P2lsw5NFVs
— ANI (@ANI) January 10, 2021
پاکستانی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں وکشمیر کے راجوری اور کٹھوعہ ضلع میں ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر پیشگی چوکیوں اور گاووں پر بغیر اکساوے کی گولیاں چلائیں اور مورٹار سے گولے داغے۔ افسران نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ حالانکہ، اس سے فریق کو نقصان ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ دفاعی ترجمان نے بتایا، ’ہفتہ کو دوپہر بعد 12.30 بجے پاکستان نے راجوری کے نوشیرا سیکٹر میں ایل او سی کے سامنے بغیر اکساوے کے گولیاں چلائیں اور مورٹار سے گولے داغے۔ ہندوستانی فوج نے بھی مکمل جوابی کارروائی کی’۔ انہیں بتایا کہ آخری اطلاع ملنے تک دونوں طرف سے گولی باری چل رہی تھی۔
افسران نے بتایا کہ جنگ بندی خلاف ورزی کے دوسرے حادثہ میں پاکستانی رینجروں نے کٹھوعہ ضلع کے ہیرا نگر سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے پاس پیشگی چوکیوں اور گاوں پر گولیاں داغیں۔ افسران نے بتایا کہ پاکستان کی طرف سے جمعہ کی شب 11 بجے سے ہفتہ کی دوپہر 12:30 بجے تک گولیاں چلیں۔