ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: لشکر طیبہ کا معاون گرفتار، اسلحہ اور گولہ بارود ضبط

ایس پی ہندوارہ ڈاکٹر جی وی سندیپ نے ایک پیرس ریلیز میں کہا کہ پولس کو ایک مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں ایک شخص کو اسحلہ سمیت مشکوک حالت میں گھومتے دیکھا گیا ہے جس کے بعد ہندواڑہ پولیس نے منڈیگام کرالہ گنڈ علاقے میں فوج اور سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر ایک تلاشی کاروائی شروع کی۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: لشکر طیبہ کا معاون گرفتار، اسلحہ اور گولہ بارود ضبط
جموں وکشمیر: لشکر طیبہ کا معاون گرفتار، اسلحہ اور گولہ بارود ضبط

جموں کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے  ہندواڑہ کراگنڈ علاقے  میں جموں وکشمیر  پولیس نے فوج کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں  منڈیگام  کرالہ گنڈ کے علاقے میں دہشت گردوں کے ایک معاون کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ایس پی ہندوارہ ڈاکٹر جی وی سندیپ نے ایک پیرس ریلیز میں کہا کہ پولس کو ایک مصدقہ اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں ایک شخص کو اسحلہ سمیت  مشکوک حالت میں گھومتے دیکھا گیا ہے جس کے بعد ہندواڑہ پولیس  نے منڈیگام کرالہ گنڈ علاقے میں فوج اور سی آر پی ایف کے  ساتھ مل کر ایک تلاشی کاروائی شروع کی۔


تلاشی کے دوران دہشت گردوں کے ایک بالائی ورکر کو گرفتار کیا گیا جس کی شناخت اکیل احمد ساکنہ  منڈیگام کرالہ گنڈ کے بطور ہوئی۔ گرفتار کئے گئے بالائی ورکر کے  قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ۔ پولس ذرائع کے مطابق  تفتیش سے اس بات کا پتہچلا ہے کہ یہ شخص دہشت گردوں کے لئے کام کرتا تھا اور انہیں اسلحے پہنچاتا تھا۔


پولس کے مطابق یہ ورکر لشکر طیبہ سے وابستہ تھا۔ ہندوارہ پولس نے اس سلسلے میں  پولیس اسٹیشن کرالہ گنڈ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر زیر نمبر 90/2020 درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران ہندوارہ پولس نے نصف درجن بالائی ورکروں کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسحلہ بارود ضبط کیا گیا ۔پولس کے مطابق یہ کاروائی جاری رہے گی اور ملیٹنٹوں کے کسی بھی منصوبہ کو کامیاب ہونے نہیں دیا جاے گا اور نوجوان نسل کو تباہ ہونے سے روکا جائے گا۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Sep 27, 2020 01:52 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading