ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: کپواڑہ ضلع میں لاک ڈاؤن میں 31 اگست تک توسیع

جموں کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ ہونے کے باعث ضلع انتظامیہ نے 31 اگست تک لاک ڈاون میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کپواڑہ انشل گرک نے انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر لوگو ں کو سختی سے عمل کرائے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: کپواڑہ ضلع میں لاک ڈاؤن میں 31 اگست تک توسیع
جموں وکشمیر: کپواڑہ ضلع میں لاک ڈاؤن میں 31 اگست تک توسیع

سری نگر۔ جموں کشمیر کے کپواڑہ ضلع میں کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ ہونے کے باعث ضلع انتظامیہ نے 31 اگست تک لاک ڈاون میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کپواڑہ انشل گرک نے انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر لوگو ں کو سختی سے عمل کرائے۔ اگر چہ انتظامیہ نے لاک ڈاؤن میں پچھلے کئی روز سے نرمی دی تھی جس کے نتیجے میں دوکانیں اور کاروباری ادارے کھلے تھے اور بازاروں میں رونق لوٹ آئی تھی۔


پبلک ٹرانسپورٹ کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کی نقل و حرکت بھی دیکھی جارہی تھی۔ لیکن لوگوں کی جانب سے sops پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے کورونا وائرس کیسوں میں لگاتار اضافہ  ہونے لگا جس کے باعث عوام میں تشویش پیدا ہو گئی۔ واضح رہے کہ ضلع میں گزشتہ 3روز میں کوروناوائرس کے متاثرین میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے اور محض 3روز میں متاثرین کی تعداد 112تک پہنچ گئی اور کل ملاکر ضلع میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد1571تک پہنچ گئی ہے۔


ڈپٹی کمشنر  نے ضلع میں کورونا متاثرین کی تعداد میں بے تحاشا اضافہ کے پیش نظر لاک ڈاون میں 31اگست تک تو سیع کی ہے اور اس دوران لوگو ں کے نقل و حمل پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے ۔ضلع میں اس جان لیوا بیماری کی وجہ سے اب تک 33 افراد کی موت واقع ہو گئی ہے ۔اگر چہ مریضوں کی ایک بڑی تعداد صحت یاب بھی ہوئی ہے ۔تاہم خطرات برقرار ہیں۔ لوگوں کی جانب سے SOPs کی عمل آورری میں تساہل پسندی کے باعث کورونا مثبت کیسوں میں اچانک اضافہ ہوا ہے جس کے پیش نظر انتظامیہ نے اس طرح کا سخت فیصلہ لیا ہے۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Aug 18, 2020 03:17 PM IST