ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

ضلع بڈگام میں لاک ڈاون میں نرمی کے بعد پھر سے لاک ڈاون نافذ، 31جولائی سے 4 اگست تک توسیع

یہاں ہر روز کورونا وائرس کے مثبت کیس بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

  • Share this:
ضلع بڈگام میں لاک ڈاون میں نرمی کے بعد پھر سے لاک ڈاون نافذ، 31جولائی سے 4 اگست تک توسیع
ضلع بڈگام میں لاک ڈاون میں نرمی کے بعد پھر سے لاگو کیا گیا لاک ڈاون

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں لاک ڈاون میں نرمی کے بعد ایک بار پھر سے لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا ہے۔ ضلع بڈگام میں آئے روز کورونا وائرس کے کافی تعداد میں مثبت معاملے سامنے آ رہے ہیں۔ بڑھتے مثبت معاملات کو لیکر لوگوں اور خاص کر انتظامیہ میں کافی  تشویش ہے۔ عید کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے کئی روز تک لاک ڈاون میں نرمی کی تھی۔ اس دوران لوگوں نے بازاروں میں عید کو لیکر خریداری کی تھی۔


تاہم ضلع بڈگام میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بڈگام نے دوبارہ  حکم نامہ جاری کیا جس میں لاک ڈاون کو31جولائی سے 4 اگست تک بڑھا دیا گیا۔ حکم نامہ میں کہا گیا کہ تمام ضلع میں لاک ڈاون سختی سے نافذ ہوگا۔حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ مین ٹاون بڈگام، ماگام ،چاڈورہ، بی کے پورہ ،بمنہ ،چرارشریف ،نارہ بل ،بیروہ ،چھترگام ،ناگام ،خانصاحب اور دیگر مقامات پر تمام دکانیں ،تجارتی ادارے بند رہیں گے۔ضلع میں کسی بھی گاڑی کو  چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی نہ ہی دوسرے اضلاع کی گاڑیوں کو ضلع بڈگام میں داخل ہونے کی اجازت ہو گی۔


ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بڈگام نے اپنے حکم نامے میں مزید کہا کہ ضروری اشیاء سے لدی گاڑیاں ،ایل بی جی ،تیل ٹینکر جیسی گاڑیو ں کو چلنے کی اجازت ہوگی ۔ضلع میں  سیکشن 34 ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ2005 کے تحت دفعہ ایک سو چوالیس بھی نافذ ہوگا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ  بڈگام نےایس ایس پی بڈگام و سرینگر، متعلقہ ایس ڈی ایم،تحصیلداروں، نائب تحصیلداروں ،ایکزیکٹو مجسٹریٹ، ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز کو مطلع کیا کہ وہ اپنے اپنے حدود میں  سختی سے پابندیاں نافذ کریں۔ حکم نامے میں تاہم یہ کہا گیا ہے کہ ایگریکلچر،ہارٹی کلچر اور تعمیراتی کاموں کو انجام دینے والے لوگوں اور اس سے منسلک گاڑیوں کو ایس او پی اور گائیڈ لائن کے تحت ہی چلنے کی اجازت دی جائے گی۔ وادی کشمیر میں ہر روز کورونا وائرس کے مثبت کیس بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jul 31, 2020 09:09 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading