ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: محبوبہ مفتی نے ترنگے کی توہین کی ہے۔ بی جے پی

بتا دیں کہ محبوبہ مفتی نے جمعہ کو طویل نظر بندی کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں جموں و کشمیر کے جھنڈے اور ترنگے کو ایک ساتھ کھڑا رکھا تھا نیز آپ خود بھی سبز لباس میں ملبوس تھیں۔ انہوں نے اپنے ہاتھ میں جموں وکشمیر کا جھنڈا دکھاتے ہوئے کہا تھا کہ میرا جھنڈا یہ ہے، جب یہ جھنڈا واپس آئے گا تب ہم ترنگا بھی پھہرائیں گے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 24, 2020 01:07 PM IST
  • Share this:
جموں وکشمیر: محبوبہ مفتی نے ترنگے کی توہین کی ہے۔ بی جے پی
پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی فائل فوٹو

جموں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) کے جموں و کشمیر یونٹ کے ترجمان بریگیڈیئر (ر) انیل گپتا نے پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے جموں و کشمیر کے جھنڈے سے متعلق بیان کو 'ترنگے' کی توہین قرار دیا ہے۔ انہوں نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ اگر گپکار اعلامیے کے دستخط کنندگان کشمیر میں حالات بگاڑنا چاہتے ہیں تو اس طرح وہ اپنی قبر خود کھود رہے ہیں۔ ترجمان نے ان باتوں کا اظہار سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک ویڈیو بیان میں کیا ہے۔


انہوں نے کہا: 'جس طرح محبوبہ مفتی نے ترنگے کی توہین کی ہے۔ جموں وکشمیر کے جھنڈے، جو ختم ہوچکا ہے، اور ترنگے کی برابری کی ہے وہ پورے ملک کی توہین ہے'۔ بتا دیں کہ محبوبہ مفتی نے جمعہ کو طویل نظر بندی کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں جموں و کشمیر کے جھنڈے اور ترنگے کو ایک ساتھ کھڑا رکھا تھا نیز آپ خود بھی سبز لباس میں ملبوس تھیں۔  انہوں نے اپنے ہاتھ میں جموں وکشمیر کا جھنڈا دکھاتے ہوئے کہا تھا کہ میرا جھنڈا یہ ہے، جب یہ جھنڈا واپس آئے گا تب ہم ترنگا بھی پھہرائیں گے، جب تک ہم ہمیں اپنا جھنڈا واپس نہیں ملتا تب تک ہم کوئی جھنڈا نہیں پھہرائیں گے۔ ہمارا جھنڈا ہی ترنگا کے ساتھ ہمارے تعلقات کو قائم کرتا ہے۔


گپتا نے کہا کہ محبوبہ مفتی ڈرا دھمکا کے دفعہ 370 کو واپس لانا چاہتی ہے جو کبھی بھی ممکن نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا: 'محبوبہ مفتی ڈرا دھمکاکے دفعہ 370 واپس حاصل کرنا چاہتی ہے یہ گپکاریوں کی غلط فہمی ہے، یہ دفعہ کبھی واپس نہیں ہو گا'۔ گپتا نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا: 'اگر گپکاریوں کی منشا کشمیر میں حالات خراب کرنے کی ہے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے اور وہ اپنے لئے خود ہی قبر کھود رہے ہیں'۔


انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں پانچ اگست کے فیصلوں کو لوگ اچھی طرح مان گئے ہیں لیکن محبوبہ مفتی لوگوں کو بہکانا چاہتی ہے اور ترنگے کو نیچا دکھانا چاہتی ہے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 24, 2020 01:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading