اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بالا کوٹ ایئر اسٹرائیک پر محبوبہ مفتی نے پھر اٹھائے سوال، بی جے پی نے کہا- کشمیر میں ان کی سیاست ختم

    محبوبہ مفتی نے بالا کوٹ ایئر اسٹرائیک پر پھر اٹھائے سوال

    محبوبہ مفتی نے بالا کوٹ ایئر اسٹرائیک پر پھر اٹھائے سوال

    جموں میں منعقدہ ایک ریلی کو خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ‘بالا کوٹ ایئر اسٹرائیک پر انہوں نے کیا کیا اور کیا حاصل کیا، خدا ہی جانے، لیکن یہ ضرور ہے کہ انہوں نے اس ایئر اسٹرائیک پر الیکشن جیتا‘۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu, India
    • Share this:
      جموں: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بالا کوٹ ایئر اسٹرائیک سے متعلق ایک بار پھر بڑا بیا دیا ہے۔ جموں میں منعقدہ ایک ریلی کو خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ ‘بالا کوٹ ایئر اسٹرائیک پر انہوں نے کیا کیا اور کیا حاصل کیا، خدا ہی جانے، لیکن یہ ضرور ہے کہ انہوں نے اس ایئر اسٹرائیک پر الیکشن جیتا‘۔ اس کے علاوہ محبوبہ مفتی نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ‘راہل گاندھی ایک سلمجھے ہوئے لیڈر اور اچھے خاندان سے ہیں۔ ان کی فیملی نے ملک کے لئے بہت کچھ کیا ہے‘۔

      محبوبہ مفتی نے وزیر داخلہ امت شاہ کے دورے سے متعلق بھی بیان بازی کی۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ امت شاہ کا یہ دورہ دو طبقوں کے لوگوں کو تقسیم کرنے کا کام کرگیا ہے اور اس وقت جموں وکشمیر کی حالت بالکل ٹھیک نہیں ہے۔ محبوبہ مفتی نے اتوار کو منعقدہ ایک روزہ اجلاس میں بی جے پی پر کئی سوال اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ جموں کا وزیر اعلیٰ بنانے کی بات کرتے ہو تو کم از کم لیفٹیننٹ گورنر تو جموں کا بنالیتے۔

      سابق نائب وزیر اعلیٰ نے محبوبہ مفتی کے بیان کی مذمت کی

      وہیں، محبوبہ مفتی کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی نے پلٹ وار کیا۔ جموں وکشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا نے نیوز18 سے بات چیت میں کہا کہ ’یہ بیان قابل مذمت ہے اور محبوبہ ہمیشہ سے ہی فوج کا حوصلہ توڑنے کی بات کرتی آئی ہیں۔ کئی بار فوج پر سوال اٹھائی ہیں اور آج پھر ایک بالا کوٹ ایئر اسٹرائیک پر سوال اٹھاکر جوانوں کی حب الوطنی پر شک کیا ہے۔ محبوبہ مفتی کی زمین چھن چکی ہے اور لوگ اب ان کی باتوں میں نہیں آتے ہیں۔ کشمیر میں محبوبہ مفتی کی سیاست تقریباً ختم ہوچکی ہے‘۔

      بی جے پی لیڈر نے محبوبہ مفتی کے بیان کو بوکھلاہٹ کا نتیجہ بتایا

      سابق نائب وزیر اعلیٰ جموں وکشمیر اور بی جے پی کے سینئر لیڈر ڈاکٹر نرمل سنگھ نے نیوز18 کو بتایا کہ یہ محبوبہ مفتی کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے کہ اس طرح کی بیان بازی کر رہی ہیں، ان کو اپنے الفاظ واپس لینے چاہئے۔ یہ ملک کے لئے فخر کی بات ہے کہ ہمارے جوانوں نے پاکستان مقبوضہ کشمیر (پی اوکے) میں جاکر اسٹرائیک کرکے دہشت گردوں کو زبردست جواب دیا، لیکن یہ ہمیشہ سے دہشت گردی اور علٰیحدگی کی حمایت کرتی آئی ہیں، لیکن اب کشمیری ان کی باتوں میں نہیں آتے ہیں۔ کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ وزیر اعظم مودی کے کشمیر وژن نے کروڑوں لوگوں کو روزگار اور دیگر سہولیات مہیا کروائی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: