ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

رہا ہوتے ہی بولیں محبوبہ مفتی۔ 'نہیں بھولے اس کالے دن کی بےعزتی، جاری رہے گی کشمیر کی جدوجہد'

رہا کئے جانے کے بعد محبوبہ مفتی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ آرٹیکل 370 کے لئے پھر سے جدوجہد کریں گی۔ 1 منٹ 23 سیکنڈ کے ویڈیو میں محبوبہ مفتی نے 5 اگست 2019 کو ' یوم سیاہ' بتاتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ہمیں برا لگا۔

  • Share this:
رہا ہوتے ہی بولیں محبوبہ مفتی۔ 'نہیں بھولے اس کالے دن کی بےعزتی، جاری رہے گی کشمیر کی جدوجہد'
محبوبہ مفتی کی فائل فوٹو

سری نگر۔ پی ڈی پی (PDP) صدر اور جموں وکشمیر (Jammu Kashmir) کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی (Mehbooba Mufti) کو ان کے خلاف عوامی تحفظ ایکٹ (PSA) کے تحت لگائے گئے الزامات کو ہٹا لئے جانے کے بعد منگل کی رات رہا کر دیا گیا۔ پچھلے سال 5 اگست کو آرٹیکل 370 (Article 370) کو ہٹائے جانے کے بعد انہیں حراست میں لیا گیا تھا۔


سپریم کورٹ میں انہیں حراست میں رکھنے سے منسلک معاملہ پر اگلی سماعت ہونے سے محض دو دن پہلے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے حکم دیا کہ فوری اثر سے محبوبہ مفتی سے پی ایس اے ہٹایا جائے۔ ان کی حراست اس سال 31 جولائی کو تین ماہ کے لئے بڑھا دی گئی تھی۔


رہائی کے بعد جاری کیا پیغام


رہا کئے جانے کے بعد محبوبہ مفتی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ آرٹیکل 370 کے لئے پھر سے جدوجہد کریں گی۔ 1 منٹ 23 سیکنڈ کے ویڈیو میں محبوبہ مفتی نے 5 اگست 2019 کو ' یوم سیاہ' بتاتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ہمیں برا لگا۔ محبوبہ نے کہا کہ ' ایک سال سے زائد مدت تک حراست میں رکھنے کے بعد مجھے رہا کر دیا گیا ہے، اس سیاہ دن کا سیاہ فیصلہ میرے دل اور روح پر ہر لمحہ حملہ کرتا رہا، مجھے احساس ہے کہ یہی کیفیت جموں وکشمیر کے لوگوں کی رہی ہو گی۔

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ' ہم میں سے کوئی بھی اس دن کی ڈاکہ زنی اور بےعزتی کو بھول نہیں سکتا۔ اب ہم سب کو ارادہ کرنا ہو گا کہ جو دلی دربار نے 5 اگست کو غیر آئینی اور غیر جمہوری فیصلہ لیا ہمیں اسے واپس لینا ہو گا'۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ بند کئے گئے ہیں، سبھی کو رہا کیا جائے۔ ہمیں پتہ ہے کہ یہ راہ آسان نہیں ہو گی لیکن ہم جدوجہد کریں گے اور یہ راہ آسان نہیں ہو گی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ محبوبہ مفتی کے جاری کردہ اس پیغام میں ان کا چہرہ نہیں دکھایا گیا اور ویڈیو کا بیک گراونڈ پوری طرح سے کالا ہے۔


بیٹی نے ظاہر کی خوشی

وہیں، رہائی کے بعد محبوبہ مفتی کے آفیشیل ٹویٹر اکاونٹ سے ان کی بیٹی التجا مفتی نے ٹویٹ کیا : جیسا کہ محبوبہ مفتی کی غیر قانونی حراست ختم ہوگئی ہے ، میں ان سبھی کا شکریہ ادا کروں گی جنہوں نے مشکل وقت میں میری حمایت کی ۔ میں آپ سبھی کی شکر گزار ہوں ، اب میں التجا آپ سے رخصت لیتی ہوں ۔ اللہ آپ کی حفاظت کرے ۔ خیال رہے کہ محبوبہ مفتی کو حراست میں لئے جانے کے بعد 20 ستمبر 2019 سے التجا ہی ان کے ٹویٹر اکاونٹ سے ٹویٹ کررہی تھیں۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 14, 2020 08:42 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading