ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

قوت گویائی اور قوت سماعت سے محروم آرٹسٹ بشیر احمد ہرفن مولا، مصوری میں لاجواب نمونے بنائے

بشیر سیاحتی مقام گلمرگ میں قائم گلمرگ گنڈولہ کیبل کار میں کیزول ملازم کے طور پر کام کر رہے ہیں ۔

  • Share this:
قوت گویائی اور قوت سماعت سے محروم آرٹسٹ بشیر احمد ہرفن مولا، مصوری میں لاجواب نمونے بنائے
قوت گویائی اور قوت سماعت سے محروم آرٹسٹ بشیر احمد نے مصوری میں لاجواب نمونے بنائے

سری نگر۔ قوت سماعت اور قوت گویائی سے محروم شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رتنی پورہ  ٹنگمرگ کے بشیر احمد نامی نوجوان آرٹسٹ مصوری اور کرکٹ جیسی کھیل میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں ۔ بشیر نے مصوری میں لاجواب نمونے بنا ڈالے ہیں ۔ لیکن حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے  بشیر اور ان کے  گھر والے  دلبرداشتہ ہیں۔ بشیر بچپن سے ہی قوت سماعت اور قوت گویائی سے محروم ہیں۔ البتہ بشیر کو اللہ نے ایک ایسی قوت  اور ہنر  سے نوازا ہے  جسے دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ جاتا ہے۔


قوت سماعت و گویائی سے محروم بشیر احمد  ایک  قلمی آرٹسٹ کے طور پر ابھرے ہیں ۔ گھر والوں کے مطابق بشیر بچپن سے ہی کاغذوں  اور کاپیوں پر  مختلف تصاویر  بناتے تھے۔ عمر کے لحاظ سے بڑھتے بڑھتے بشیر کی زندگی  میں مصوری ایک جز بن گئی ہے۔ سماعت و گویائی سے محروم  یہ نوجوان ہاتھ  میں قلم لے کر دیکھتے ہی دیکھتے قلم کے جادو بکھیرتےہیں یعنی ہر کسی کی بھی ہوبہو  تصویر بنا لیتے ہیں ۔بچپن سے ہی مصوری ان کا ایک مشغلہ رہا ہے ۔ انہوں نے  آج تک بے شمار  لاجواب اور حیران  کن تصاویر بنائی ہیں۔ یہ  نوجوان فنکارانہ آرٹ  کے تقاضوں پر عمل کرتے ہیں۔ احساس کمتری کا شکار  ہونے کے بجائے اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے  اور بلندیوں کو چھونا چاہتے ہیں۔ لیکن آج تک ان کی صلاحیتوں کی طرف کسی نے توجہ  نہیں دی، نہ ہی  انہیں آگے بڑھنے کے لئے کسی طرح کا کوئی پلیٹ فارم فراہم کیا گیا۔


بشیر سیاحتی مقام گلمرگ میں قائم گلمرگ گنڈولہ کیبل کار میں کیزول ملازم  کے طور پر کام  کر رہے ہیں ۔ ان کے گھر والوں نے نیوز 18اردوکو بتایا کہ  انہیں گلمرگ میں  اسی لئے تعینات کیا گیا کہ وہ یہاں  مصوری  کر کے دنیا بھر کے سیاحوں کو  اپنی جانب متوجہ کریں ۔ ساتھ ہی اپنی روزی روٹی بھی کما سکیں  لیکن  ستم ظریفی یہ ہے کہ بعد میں متعلقہ محکمہ اور حکومت نے ان کے اس  آرٹ کی جانب کوئی  توجہ نہیں دی اور انہیں  پھر گنڈولہ میں  کیزول ملازم کے  طور پر ہی کام کرنے میں اکتفا کرنا پڑا۔


بشیر نے نویں جماعت تک  تعلیم حاصل کی ہے ۔ بشیر شادی شدہ ہیں۔  ان کے د وبچے بھی ہیں۔ انہوں نے  اپنی اس مصوری کے لئے اپنے   گھر میں علیحدہ ایک کمرہ بنا رکھا ہے جس میں مصوری کے لئے انہوں نے رنگ و روغن کے علاوہ  تمام تر چیزیں رکھی ہوئی ہیں ۔ انہوں نے آج تک  لاتعداد تصاریر بنائی  ہیں ۔ ان کے فنکارانہ  اور مصوری کا  کمال یہ ہے کہ گلمرگ میں جو بھی اعلیٰ  افسر یا عہدہ دار آچکے ہیں ان کی  ہوبہو تصویر  بنا ڈالی ہے۔ ان میں کئی شخصیات کو  بطور تحفہ یہ تصاویردے چکے ہیں ۔ گھر والوں  کا کہنا ہے کہ کئی بار حکومت کی جانب سے انہیں یہ کہا گیا  کہ بشیر کی مصوری کے نمونے  نمائش گاہوں میں   رکھے جائیں گے لیکن وہ آج تک نہ ہوسکا۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jul 30, 2020 08:02 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading