لاپتہ سی آر پی ایف راکیشور سنگھ کی بیوی نے نکسلیوں سے ویڈیو پیغام جاری کرنے کی اپیل کی، 6 سالہ بیٹی نے پی ایم مودی سے کی یہ درد بھری درخواست

لاپتہ کمانڈو راکیشور سنگھ منہاس کی چھ سالہ بیٹی سراگوی بھی اپنے والد کی واپسی کی منتظر ہیں ۔انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ انکے والد کو ڈھونڈ کر انہیں واپس اپنے گھر بیجھیں۔ " میں وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ میرے پاپا کو جلدی سے جلدی اپنے گھر بیجیں۔"

  • Share this:
چھتیس گڑھ مین نکسلی حملے کے بعد  لاپتہ ہوئے جموں کے رہنے والے سی آر پی ایف کے کوبرا کمانڈو (missing CRPF commondo)  راکیشور سنگھ منہاس  (rakeshwar singh manhas) کے اہل خانہ اور رشتہ دار بُدھ کے روز سڑکوں پر اترے۔انہوں نے جموں اکھنور شاہراہ پر دھرنا دیا اور سرکار تک یہ بات پہنچانے کی کوشش کی کہ لاپتہ ہوئے سی آر پی ایف کے کمانڈو کو جلد سے جلد تلاش کرکے اسے گھر بھیجا جائے۔ دھرنے میں شامل راکیشور سنگھ کی اہلیہ مینو چب نے نیوز ایٹین اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرکار کو چاہئے کہ وہ ان کے شوہر کا جلد سے جلد پتہ لگائے۔ نکسلیوں کی طرف سے جاری کی گئی لاپتہ جوان کی تصویر کے بارے میں مینو نے کہا کہ  انہیں اس بات پر یقین نہیں ہے کہ یہ تصویر حال ہی میں کھینچی گئی ہے۔ انہون نے کہا " اس تصویر میں میرے شوہر اطیمنان سے بیٹھے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ مُجھے نہیں لگتا کہ یہ ان کی تازہ تصویر ہے۔ مُجھے تب یقین ہوگا جب نکسلی ان کے شوہر کا  ویڈیو پیغام جاری کریں جس میں وہ خود بولیں کہ وہ نکسلیوں کے قبضے میں ہیں اور وہ صیح سلامت ہیں۔"
وہیں یہ پوچھے جانے پر کہ وہ آج سڑک پر دھرنا کیوں دے رہے ہیں مینو چب نے جواب دیا کہ  وہ چاہتے ہیں کہ وہ اپنے درد کو سرکار تک پہنچا پائیں تاکہ وہ ان کے شوہر کی جلد از جلد رہائی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں۔ نیوز ایٹین کے نمائندے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سرکار کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کے شوہر کو جلد سے جلد تلاش کرے ۔

انہوں نے کہا " ہم کیا کرسکتے ہیں۔ ہم تو صرف رو سکتے ہیں۔ یہ سرکار کی ذمہ داری ہے کہ وہ میرے شوہر کو تلاش کرکے گھر بیجھیں تاکہ ہماری پریشانی دور ہو "۔ مینو چب نے کہا کہ سرکار کی طرف سے ان کے شوہر کے بارے میں کوئی بات نہیں کہی جارہی ہے جس کی وجہ سے پورا خاندان پریشان حال ہے۔ انہوں نے کہا کہ راکیشور سنگھ منہاس کے بارے میں  تمام تفصیلات صرف میڈیا کے ذریعے ہی  ان تک پہنچ پا رہی ہیں ۔ سرکار کو چاہئے کہ وہ ہمیں بتائے کہ راکیشور سنگھ کہاں ہے اور کس حال  میں ہیں۔ راکیشور سنگھ کی والدہ کُنتی دیوی نے نیوز ایٹین کے ساتھ بات کرتے ہوئے سرکار سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلد ایسے اقدامات کرے تاکہ انہیں اپنے لختہ جگر کے حال کے بارے میں معلومات مل سکیں اور وہ بحفاظت اپنے گھر کو لوٹ آئے۔

لاپتہ کمانڈو راکیشور سنگھ منہاس کی چھ سالہ بیٹی سراگوی بھی اپنے والد کی واپسی کی منتظر ہیں ۔انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ انکے والد کو ڈھونڈ کر انہیں واپس اپنے گھر بیجھیں۔ " میں وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ میرے پاپا کو جلدی سے جلدی اپنے گھر بیجیں۔"

راکیشور سنگھ کے ایک رشتہ دار نے بتایا کہ اگر مرکزی سرکار ابھینندن کو دو یا تین روز میں ہی پاکستان سے صیح سلامت واپس لانے میں کامیاب رہی تو کیا وجہ ہے کہ سی آر پی ایف کے کمانڈو کا وہ ابھی تک پتہ نہیں لگا پائی ہے۔ واضح رہے کہ راکیشور سنگھ منہاس چھتیس گڑھ میں نکسلیوں کے ساتھ جھڑپ کے دوران لاپتہ ہوئے  ہیں اور  نکسلیوں کی طرفسے منگل کی شام ایک بیان جاری کرکے یہ بتایا گیا تھا کہ کوبرا کمانڈو انکے قبضے میں ہیں اور وہ " صیح سلامت " ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہون نے سرکار پر زور دیا تھا کہ وہ مصالحت کار مقرر کریں تاکہ انہیں اور سرکار کے مابین بات چیت ہوسکے۔
Published by:Sana Naeem
First published: