Jammu kashmir News : دو اسکولوں میں ترنگا نہ لہرانے پر سات ٹیچروں کو کیا گیا سسپنڈ، جانچ کمیٹی دی گئی تشکیل
یوم آزادی کے موقع پر قومی پرچم نہ لہرانے کی پاداش میں جموں و کشمیر میں 7 ٹیچرس معطل۔
Jammu kashmir News : اس معاملے پر چیف ایجوکیشن آفیسر کشتواڑ سدرشن شرما نے کہا کہ اس سلسلے میں انکوائری کی گئی ہے۔ قصوروار اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
Jammu kashmir News :یوم آزادی پر قومی پرچم نہ لہرانے پر سب ڈویژن چھاترو کے علاقے اندروال میں مڈل اسکول بٹواری اور پرائمری اسکول ڈوگا بٹواری کے سات اساتذہ کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اس معاملے میں انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔
آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت حکومت نے تمام سرکاری اسکولوں اور دفاتر میں قومی پرچم لہرانے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ اس کے باوجود ان دونوں اسکولوں میں جھنڈا نہیں لہرایا گیا۔ جس سے مقامی لوگوں میں غصہ پایا جاتا ہے۔ دوسری جانب پرچم نہ لہرانے کی اطلاع ملنے کے بعد زونل ایجوکیشن آفیسر اندروال نے پورے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس میں زونل ایجوکیشن پلاننگ آفیسر شاہنواز، ہائی اسکول گورینالہ کے ہیڈ ماسٹر رویندر کمار اور ہائی اسکول سنگھ پورہ کی ہیڈ ماسٹر زاہدہ تبسم کو رکھا گیا ہے۔
اس معاملے پر چیف ایجوکیشن آفیسر کشتواڑ سدرشن شرما نے کہا کہ اس سلسلے میں انکوائری کی گئی ہے۔ قصوروار اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اساتذہ ایاز احمد، ساجد احمد وانی، فاروق احمد بومل، غلام محی الدین وانی، محمد سکندر کا تعلق مڈل اسکول بٹواری سے ہے جبکہ شاہدہ بانو اور غلام حسین بٹ کا تعلق پرائمری اسکول ڈوگہ بٹواری سے ہے۔ انہیں معطل کر دیا گیا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔