اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جموں۔کشمیر: سرینگر دہشت گردانہ حملے میں CRPF کا ایک جوان شہید دوسرا زخمی، پلوامہ میں بہار کے دو مزدور زخمی

    Youtube Video

    Terrorist Attack in Srinagar: انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے میسوما میں سی آر پی ایف اہلکاروں پر فائرنگ کی جس میں دو جوان زخمی ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو ایس ایم ایچ ایس اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ایک جوان کو مردہ قرار دے دیا، جبکہ دوسرے کا علاج جاری ہے۔

    • Share this:
      سری نگر: پیر کے روز یہاں کے میسوما علاقے (Maisuma in Lal Chowk) میں دہشت گردوں (terrorist-attack in Srinagar) کی فائرنگ میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک جوان کی موت ہو گئی جبکہ دوسرا جوان زخمی ہوگیا۔ افسران نے یہ معلومات فراہم کیں۔

      انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے میسوما  میں سی آر پی ایف اہلکاروں پر فائرنگ کی جس میں دو جوان زخمی ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو ایس ایم ایچ ایس اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ایک جوان کو مردہ قرار دے دیا، جبکہ دوسرے کا علاج جاری ہے۔



      انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ خدشہ ہے کہ دہشت گرد کسی گھر میں چھپے ہوئے ہیں۔ اس سے پہلے دن میں پلوامہ ضلع میں دہشت گردوں کے حملے میں بہار کے دو مزدور زخمی ہو گئے تھے۔


      فلم The Kashmir file کے ذریعے پوری دنیا کے سامنے آئی حقیقت، اب حکومت کشمیری پنڈتوں کو انصاف دلاکر گھر واپسی کی راہ کرے آسان: کشمیری پنڈت


      GP Bomb: مدھیہ پردیش نے بنایا ملک کا سب سے بڑا بم، ایک جھٹکے میں اڑادے گا پاکستان۔چین کا کوئی بھی حصہ: تفصیل جانئے
      Published by:Sana Naeem
      First published: