உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jammu and Kashmir: جنوبی کشمیر میں سرپنچ کو گولی مار کر ہلاک کئے جانے سے خوف کا ماحول

    جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے آڈورہ علاقے میں ملی ٹینٹوں نے ایک سرپنچ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں نے دیر گیے کولگام کے آڈورہ علاقے میں سرپنچ شبیر احمد میر ولد محمد عبدا للہ میر کو اپنے گھر کے نزدیک گولیاں مار کر شدید طورپر زخمی کر دیا۔ گرچہ اسے فوری طور پر ضلع اسپتال کولگام منتقل کیا گیا۔ تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

    • Share this:
    کولگام: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے آڈورہ علاقے میں ملی ٹینٹوں نے ایک سرپنچ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹینٹوں نے دیر گیے کولگام کے آڈورہ علاقے میں سرپنچ شبیر احمد میر ولد محمد عبدا للہ میر کو اپنے گھر کے نزدیک گولیاں مار کر شدید طورپر زخمی کر دیا۔ گرچہ اسے فوری طور پر ضلع اسپتال کولگام منتقل کیا گیا۔ تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

    سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو اپنے محاصرے میں لیکر تلاشی کاروائی شروع کردی ہے جبکہ مہلوک سرپنچ کی لاش اسکے آبائی گھر روانہ کی گئ ہے جہاں اسکی تدفین عمل میں لائی جایگی۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

    آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے ٹوئٹ کرکے بتایا ہے کہ مہلوک کی جان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اسے ہوٹل میں جگہ دی گئی تھی۔ تاہم اس نے قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنے گھر میں پناہ لی۔ انہوں نے پولیس سے ضابطہ کے تحت کام کی ہدایت دی ہے تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام عمل میں لائی جائے۔  اس سے قبل کچھ دن پہلے کولہ پورہ کولگام میں بھی پنچ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں۔

    جموں وکشمیر: Pulwama میں تصادم شروع، پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں نے سنبھالا محاذ

    واضح رہے کہ گذشتہ کچھ ہفتوں سے پنچایتی راج نمائندوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے اور کئی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ پولیس نے پنچایتی اور دیگر نمائندوں کی جان کے تحافظ کو یقینی بنانے کے کیے اقدامات اٹھائے ہیں۔

    عمر عبداللہ نے کیا تعزیت کا اظہار

    سابق وزیر اعلیٰ نے اس کے بعد ایک اور ٹوئٹ کیا اور کہا کہ اس بحران کی گھڑی میں، میں شبیر احمد میر کی فیملی کے تئیں اظہار ہمدردی کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ انہیں جنت ملے۔ انہوں نے کہا کہ کاش ان کی موت آخری ہوتی، لیکن دکھ کی بات ہے کہ ایسا بالکل بھی نہیں ہوگا۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: