جموں و کشمیر میں ہند۔پاک فوجیوں کے مابین کپواڑہ ضلع کے نوگام اور کرناہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ایک مرتبہ پھرگولہ باری ہوئی ہے جس میں دونوں طرف سے زبردست فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔ پاکستانی فائرنگ سے کرناہ سیکٹر میں 6 عام شہریوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج نے آج صبح سویرے اچانک کرناہ کے شرارت پوسٹ اور نوگام سیکٹر میں اس پار گولہ باری کی شروعات کی اور ہندستانی فوج کے پاکٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ اس دوران بلا اشتعال گولہ باری کے نتیجے میں کنٹرول لائن پر کشیدگی پیدا ہوگئی۔
دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کی گئی بلا اشتعال فائرنگ کا بھارتی فوج بھی دندان شکن جواب دی رہی ہے۔ آخری اطلاعات ملنے تک دونوں طرف سے گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے اور لوگ محفوظ مقامات کی طرف پناہ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پورے علاقے کے لوگوں میں تشویش پائی جارہی ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گولہ باری اس قدر شدید ہے کہ رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے اور درجنوں گولے آبادی والے علاقوں میں گرے ہیں۔جس کی وجہ سے لہلہاتے کھیت کھلیان ویران پڑے ہیں اور مکئی کے کھیتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ادھر ان علاقوں میں لوگوں کو زیر زمین بنکر دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔ لوگ مطالبہ کررہے ہیں ۔کہ سرحدوں پر گولہ باری بند ہو تاکہ لوگ امن وامان کی فضا میں سانس لے سکیں اور ان کی سال بھر کی محنت تباہ نہ ہو۔
Published by:Nadeem Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔