جموں-کشمیر: بارہمولہ میں سیکورٹی فورس کے ساتھ انکاونٹر میں لشکر کا ایک دہشت گرد ہوا ڈھیر،3فرار
بارہمولہ انکاونٹر میں ایک دہشت گرد ہلاک۔ (فائل فوٹو)
سوپور کے جالور علاقے کے پانی پورہ جنگل میں دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں خصوصی اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے سکورٹی فورس نے وہاں محاصرہ کرکے تلاشی مہم شروع کی تھی۔
سرینگر: جموں و کشمیر کے بارمولہ میں پیر کو سیکورٹی فورس کے ساتھ انکاونٹر میں لشکر طیبہ کا ایک پاکستانی دہشت گرد مارا گیا ہے جب کہ تین دہشت گرد موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سوپور کے جالور علاقے کے پانی پورہ جنگل میں دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں خصوصی اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے سکورٹی فورس نے وہاں محاصرہ کرکے تلاشی مہم شروع کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہاں چھپے ہوئے دہشت گردوں نے سیکورٹی فورس پر فائرنگ کی جس کے بعد تلاشی مہم انکاونٹر میں تبدیل ہوگئی اور جوابی کارروائی کی گئی۔ کشمیر علاقے کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی)وجئے کمار نے کہا کہ انکاونٹر میں ایک پاکستانی دہشت گرد مارا گیا۔
وجئے کمار نے ایک ٹویٹر پوسٹ میں کہا کہ دہشت گرد سے ہتھیار اور گولہ بارود سمیت متنازع مواد برآمد کیا گیا ہے۔ دو ایف ٹی اور ایک مقامی دہشت گرد محاصرے سے بھاگ نکلے۔ انہوں نے کہا کہ فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ کمار نے کہا کہ مارے گئے دہشت گرد سے برآمد ہونے والے دستاویزات کے مطابق اس کی شناخت لاہور، پاکستان کے حنزلہ کے طور پر ہوئی ہے۔ آئی جی پی نے کہا کہ ایک اے کے رائفل، گولہ بارود اور پانچ میگزین برآمد کی گئیں ہیں۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کو مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لوگوں سے امن کو فروغ دینے کے لیے دہشت گرد عناصر کو الگ تھلگ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد "سیکیورٹی فورسز کو مشتعل کرنے کی کوشش میں معصوم شہریوں پر حملہ کر رہے ہیں۔
عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر محکمہ جنگلات کی جانب سے منعقدہ 'ایک زمین مشترکہ مستقبل' پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک مختلف قسم کی آلودگی دیکھ رہا ہے، وہ ہے دہشت گردی جسے ’ہمارے پڑوسی ملک کی جانب سے ایکسپورٹ کیا جاتا ہے اور یہ ہماری سماجی ہم آہنگی کے لیے خطرہ ہے۔ ' لیفٹیننٹ گورنر نے کہا، 'ہمارا پڑوسی بے گناہوں کا خون بہا کر جموں و کشمیر کو آلودہ کر رہا ہے... دہشت گرد معصوم مردوں، عورتوں اور یہاں تک کہ بچوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔'
مشتعل کرنے کے لئے ہورہا ہے دہشت گردانہ حملہ
انہوں نے کہا کہ سماج کو اب آواز اٹھانی چاہیے۔ اس خطرے سے لڑنے کے لئے سبھی طبقوں کو متحد ہوجانا چاہیے۔ سنہا نے کہا کہ دہشت گرد سیکورٹی فورس کو بھڑکانے کے لئے مایوسی میں معصوم شہریوں پر حملہ کررہے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔