உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jammu and Kashmir: بڈگام کے موچوا علاقے میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ تصادم میں ایک دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن جاری

    بڈگام کے موچوا علاقے میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ تصادم میں ایک دہشت گرد ہلاک

    بڈگام کے موچوا علاقے میں سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ تصادم میں ایک دہشت گرد ہلاک

    جموں وکشمیر (Jammu-Kashmir) کے بڈگام کے موچوا علاقے (Mochwa Area) میں ہفتہ کی صبح ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں نے تصادم میں ایک مبینہ دہشت گرد کو مار گرایا۔ دہشت گرد کے پاس سے ایک اے کے 47 رائفل اور ایک پستول برآمد کی گئی ہے۔ کشمیر زون پولیس نے بتایا کہ پورے علاقے کو گھیر لیا گیا ہے اور دہشت گرد کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن چلایا جا رہا ہے۔

    • Share this:
      سری نگر: جموں وکشمیر (Jammu-Kashmir) کے بڈگام کے موچوا علاقے (Mochwa Area) میں ہفتہ کی صبح ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں (Security Forces) نے تصادم میں ایک مبینہ دہشت گرد (Terrorist) کو مار گرایا۔ دہشت گرد کے پاس سے ایک اے کے 47 رائفل اور ایک پستول برآمد کی گئی ہے۔ کشمیر زون پولیس نے بتایا کہ پورے علاقے کو گھیر لیا گیا ہے اور دہشت گرد کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن چلایا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے جمعہ کے روز جموں وکشمیر کے راجوری ضلع میں سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم ہوا۔

      اطلاعات کے مطابق، ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ بڈگام کے موچوا علاقے میں کچھ دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں۔ اطلاع کی بنیاد پر ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں نے مقامی پولیس کے ساتھ مل کر ایک ٹیم تیار کی اور علاقے کو گھیر لیا۔ اس کے بعد دہشت گردوں سے خود سپردگی کرنے کو کہا گیا۔ خود کو گھرتا ہوا دیکھ کر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ اس کے جواب میں ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں کو بھی فائرنگ کرنی پڑی۔ اس تصادم میں ایک دہشت گرد کی موت ہوگئی۔ اس کے پاس سے ایک اے کے 47 اور ایک پستول برآمد کیا گیا ہے۔

       



      واضح رہے کہ اس سے قبل راجوری کے تھننا منڈی میں مارے گئے دو دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ فوج اور پولیس کا سرچ آپریشن ابھی بھی جاری ہے اور پورے علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔ ان دہشت گردوں کے پاس سے دو اے کے 47 رائفل، 10 میگزین، دو پٹھو بیگ اور دوائیں ملی ہیں۔

      وہیں دوسری طرف سانبا ضلع میں فوج کی طرف سے چلائی گئی مہم کے دوران دو پستول، پانچ میگزین اور ایک بوری گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ جبکہ پونچھ ضلع کے بلنوئی سیکٹر سے سیکورٹی اہلکاروں کو دو وائرلیس کمیونی کیشن سیٹ، کئی بیٹری اور کچھ ٹارچ بھی ملے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: