ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر پولیس نے جاری کی 9 وانٹیڈ ملی ٹینٹوں کی فہرست ، بڑی سطح پر کی جائے گی دھرپکڑ

Jammu Kashmir: پولیس نے سری نگر اور گرد و نواح میں سرگرم نو ملیٹینٹوں کی مطلوبہ فہرست جاری کر دی ہے اور اس سلسلے میں باضابطہ طور پر ایک لک آوٹ نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر پولیس نے جاری کی 9 وانٹیڈ ملی ٹینٹوں کی فہرست ، بڑی سطح پر کی جائے گی دھرپکڑ
جموں و کشمیر پولیس نے جاری کی نو وانٹیڈ ملی ٹینٹوں کی فہرست ، بڑی سطح پر کی جائے گی دھرپکڑ

جموں و کشمیر: پولیس نے سری نگر اور گرد و نواح میں سرگرم نو ملیٹینٹوں کی مطلوبہ فہرست جاری کر دی ہے اور اس سلسلے میں باضابطہ طور پر ایک لک آوٹ نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر پولیس نے ہفتہ کو سری نگر اور شہر کے مضافات میں سرگرم نو مطلوب ملیٹینٹوں کی فہرست کو جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ جو بھی ان ملیٹینٹوں کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا ، اسے معقول انعامات سے نوازا جائے گا ۔


جموں و کشمیر پولیس کے ذریعہ ایک لک آؤٹ نوٹس جاری کیا گیا ہے ، جس میں لکھا گیا ہے کہ سری نگر کے شہزاد پورہ کے وسیم قدیر میر ، جو 20 دسمبر 2020 کو ملیٹینسی میں شامل ہوا ، شاہد خورشید ساکنہ میتھن ، چنا پور جو 6 فروری 2021 کو ملیٹینٹ صفحوں میں شامل ہوا ، آستان محلہ نٹی پورہ کا عرفان احمد صوفی ، جو 14 دسمبر 2020 کو ملیٹینٹ صفحوں میں شامل ہوا ، نٹی پورہ کا بلال احمد بٹ ، 14 فروری 2020میں ملیٹینسی میں شامل ہوا تھا ، سرینگر کے اولڈ برزلہ کا ثاقب منظور ڈار ، جو 5 اگست 2020 کو ملیٹینسی میں شامل ہوا۔




پولیس لسٹ میں مطلوب ملیٹینٹوں میں عیدگاہ ، محلہ ، ناربل کا ابیرر ندیم بھٹ ، 12 دسمبر ، 2018 کو ملیٹینسی میں شامل ہوا تھا ، 2012  میں ملیٹینسی میں شامل ہوکر اور دوبارہ 2015  میں ری سائیکل ہونے والا محمد یوسف ڈار عرف کانٹرو بھی شامل ہے ۔ جبکہ جنوبی کشمیر کے رام پورہ قیموہ کولگام کا محمد عباس شیخ اور فردوس آباد بٹہ مالو، سری نگر کا عبید شفیع ڈار بھی شامل ہے ۔

پولیس کے آؤٹ لک نوٹس میں ایک لینڈ لائن اور موبائل نمبر بھی موجود ہے اور کہا گیا ہے کہ جس کے پاس مطلوبہ نو ملیٹینٹوں  کے بارے میں جانکاری ہے ، وہ پولیس کے ساتھ رابطہ کر سکتا ہے اور خبر دینے والے کسی بھی فرد کی پہچان پوشیدہ رکھی جائے گی ۔ پولیس کے مطابق مطلوبہ نو ملیٹینٹ کئی دہشت گردانہ اور مجرمانہ سازشوں میں ملوث ہیں۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 13, 2021 11:15 PM IST