ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

کشمیر: پلوامہ کی دیہی آبادی کا جنگلات کے تحفظ میں اہم رول

ضلع پلوامہ کے راجپورہ تحصیل کے مختلف دیہات میں موجود یارون کے جنگلات کا شمار وادی کے اہم جنگلوں میں ہوتا ہے۔

  • Share this:
کشمیر: پلوامہ کی دیہی آبادی کا جنگلات کے تحفظ میں اہم رول
کشمیر: پلوامہ کی دیہی آبادی کا جنگلات کے تحفظ میں اہم رول

وادی کشمیر کی قُدرتی خوبصورتی اور ماحول کو صاف رکھنے میں سرسبز جنگلات کا جہاں کافی اہم رول ہے، وہیں گُزشتہ تیس برسوں کے نامساعد حالات کے دوران دوسرے شعبوں کی طرح ہی یہاں کے جنگلات پر بھی کافی بُرے اثرات مُرتب ہوئے ہیں۔ ان حالات میں نہ صرف سرسبز درختوں کا کٹاو کیا گیا بلکہ جنگلاتی آراضی پر ناجائز قبضہ بھی کیا گیا ۔ تاہم ان حالات میں بھی ضلع پلوامہ کے کُچھ دیہات ایسے ہیں جنہوں  نے جنگلات کا تحفظ یقینی بنانے کی کافی کوشش کی ہے۔  سرسبز درختوں سے مالا مال یہ یارون جنگلات کا حصہ ہے۔


ضلع پلوامہ کے راجپورہ تحصیل کے مختلف دیہات میں موجود یارون کے جنگلات کا شمار وادی کے اہم جنگلوں میں ہوتا ہے۔ وادی کشمیر میں 1990 میں اُٹھی ملیٹنسی سے یہاں کے دوسرے شعبوں کی طرح ہی جنگلات بھی متاثر ہوئے ۔ گُزشتہ ان تیس برسوں کے دوران وادی کشمیر کے علاوہ جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں جنگلات کا بے تحاشہ کٹاو عمل میں لایا گیا ۔ جبکہ جنگلاتی آراضی پر بھی ناجائز قبضہ ہوا۔ تاہم یارون کے جنگلات میں اس کے بالکل برعکس ہے۔


ان جنگلات کے ساتھ چک بدری ناتھ اور ملحقہ دیہات کی آبادی نے ایک اچھی کوشش کے تحت نہ صرف جنگلات کا تحفظ کیا ۔ بلکہ جنگلاتی آراضی پر قبضے سے بھی پرہیز کیا ۔ جس کی بدولت آج بھی یہ جنگل پوری طرح سرسبز درختوں سے مالا مال ہے ۔ وادی کشمیر کے جنگلوں میں تین اقسام کے درخت پائے جاتے ہیں جس میں کایل اور بُدلو کے علاوہ دیودار موجود ہے ۔ لیکن نامساعد حالات کے دوران جنگل اسمگلروں نے یہاں کے جنگلوں سے کایل اور دیودار کے درختوں کا بے تحاشہ کٹاو کیا ۔ جس کی وجہ سے یہاں کے اکثر جنگلات میں یہ دو اہم اقسام نایاب ہونے لگے ہیں۔ محکمہ جنگلات اور مقامی لوگوں کے تعاون سے یارون جنگلات سرسبز دیودار کے درختوں سے پوری طرح مالا مال ہے۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Aug 04, 2020 03:52 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading