اپنا ضلع منتخب کریں۔

    حملہ کرنے گھر میں گھسے تھے دہشت گرد، پالتو کتے نے ایسے بچائی 3 خاندان کی جان، جانیے مکمل تفصیل

    حملہ کرنے گھر میں گھسے تھے دہشت گرد، پالتو کتے نے ایسے بچائی 3 افراد کی جان، جانیے مکمل تفصیل۔ (فائل تصویر)

    حملہ کرنے گھر میں گھسے تھے دہشت گرد، پالتو کتے نے ایسے بچائی 3 افراد کی جان، جانیے مکمل تفصیل۔ (فائل تصویر)

    غورطلب ہے کہ راجوری کے دھانگری گاوں میں دو دہشت گرد حملوں میں چھ لوگوں کی موت کے بعد ضلع میں سیکورٹی اہلکار ہائی الرٹ پر ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Rajouri, India
    • Share this:
      جموں کشمیر کے راجوری ضلع کے دھانگری گاوں میں ایک گھر پر دہشت گردانہ حملے سے کچھ منٹ پہلے ایک پالتو کتے کے بھونکنے سے اس کا مالک الرٹ ہوگیا، جس کی مدد سے پڑوس کے کم سے کم تین خاندان اڑجنے سے بچ گئے۔ عہدیداروں نے یہ جانکاری دی۔ عہدیداروں کے مطابق اپر دھانگری گاوں میں اتوار کو چار مکانوں پر دہشت گردوں کی جانب سے اندھادھند فائرنگ میں چار افراد کی موت ہوگئی اور چھ دیگر زخمی ہوگئے۔

      حالانکہ، نرمل دیوی کی فیملی اپنے پالتو جانور ’مائیکل‘ کو ان کی جان بچانے کے لیے شکریہ ادا کرتی ہے۔ کتے کے تیز بھونکنے سے نرمل دیوی اور ان کی پوتی محتاط ہوگئے ، جو باہر جاکر پتہ لگانے لگیں کہ کہیں کچھ گڑبڑ تو نہیں ہے۔ انہوں نے جلد ہی اے کے رائفلوں کی کھڑکھڑاہٹ سنی، کیونکہ خاندان کو مارنے کے لیے احاطہ میں گھسے دہشت گردوں نے گولیوں کی بوچھار کردی۔

      دہشت گردوں نے کتے پر چلائی گولی
      نرمل دیوی نے کہا، ’میں پرتشویش ہوگئی اور اس کمرے کی جانب بھاگی جہاں میرے شوہر سو رہے تھے۔ میں نے کمرے میں باہر سے زنجیر لگادی اور پھر مین گیٹ پر تالا لگانے کے لیے دوڑی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے مائیکل پر گولی چلائی لیکن وہ بال بال بچ گیا۔ جس مقام پر اسے باندھا گیا تھا، وہاں گولیوں کے نشان دکھائی دیتے ہیں۔‘

      نرمل دیوی نے کہا، ’مائیکل کے بھونکنا بند کرنے کے بعد، دو دہشت گرد ایک کمرے میں گھس گئے، ٹیلی ویژن پر فائرنگ کی اور وہاں سے بھاگ نکلے۔‘ نرمل دیوی نے کہا کہ مائیکل کے الرٹ رہنے سے ان کا خاندان بچ گیا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      راجوری دہشت گردانہ حملہ: جموں میں پھر سے اٹھی لوکل ڈیفنس کمیٹی کو واپس لانے کی مانگ

      یہ بھی پڑھیں:
      راجوری: دہشت گردانہ حملے کی فاروق عبداللہ نے کی مذمت، محبوبہ نے BJPکے دعوؤں پر اٹھائے سوال

      غورطلب ہے کہ راجوری کے دھانگری گاوں میں دو دہشت گرد حملوں میں چھ لوگوں کی موت کے بعد ضلع میں سیکورٹی اہلکار ہائی الرٹ پر ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: