Jammu Kashmir:راجوری میں ریپ کے ملزم کی پولیس لاک اپ میں موت، افراد خاندان نے کہا-اذیت دے کر مارڈالا
Jammu Kashmir: ریپ کے ملزم کی پولیس لاک اپ میں موت کے بعد ہنگامہ۔
Jammu Kashmir News:ایس ایس پی راجوری محمد اسلم نے کہا کہ ماجد کے خلاف درہال پولیس تھانے میں دو کیسیز درج تھے۔ اسے گرفتار کر کے آگے کی جانچ کی جارہی تھی۔
Jammu Kashmir:عصمت دری کے ملزم کی کل جمعہ کو راجوری کے درہال پولیس تھانے میں موت پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ ملزم نے لاک اپ میں پھندا لگا کر جان دے دی، وہیں ملزم کے افراد خاندان نے اسے اذیتیں دے کر قتل کرنے کا معاملہ بتایا ہے۔ مشتعل افراد خاندان نے راجوری جی ایم سی سڑک جام کردی۔ بعد میں مجسٹریل جانچ کے تیقن پر راستہ کھلوایا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ درہل کے پرگل کے رہنے والے عبدالمجید کو پولیس نے 30 اگست کو عصمت دری کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ عدالت سے اسے ریمانڈ پر لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق جمعہ کی صبح ناشتہ کرنے کے بعد عبدالمجید پولیس لاک اپ کی روشندان سے لٹکا ہوا پایا گیا۔ عبدالمجید کے خلاف درہال پولیس تھانے میں دو ایف آئی آر درج تھیں۔ گزشتہ سال اس کے کلاف پہلا کیس آئی پی سی کی دفعہ 342 اور 354 جب کہ دوسرے کیس میں 452 اور عصمت دری کی دفعہ 376 کے تحت کیس درج کیا گیا۔
ماجد کو گزشتہ سال 30 اگست بروز اتوار کو گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ وہ جمعہ کی صبح 9:30 بجے لاک اپ میں ہی روشندان سے لٹکا ہوا پایا گیا۔ ماجد جس کمبل پر سوتا تھا اس کا ایک حصہ کاٹ کر اس نے رسی بنائی۔
اس نے لاک اپ کی روشندان سے لٹک کر پھانسی لگالی۔ پولیس اسے نیچے اتار کر ہسپتال لے گئی جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ جی ایم سی راجوری میں ڈاکٹروں کے بورڈ نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی۔
وہیں، جی ایم سی میں ملزم کے افراد خاندان اور دیگر جمع ہوگئے اور دیکھتے ہی دیکھتے مشتعل لوگوں نے جی ایم سی راجوری مرکزی شاہراہ کو جام کر کے مظاہرہ شروع کردیا۔ افراد خاندان نے الزام لگایا ہے کہ ماجد کو اذیتیں دے کر مارا گیا ہے۔ اس معاملے کی عدالتی جانچ ہونی چاہیے۔
مجسٹریل جانچ کا حکم: ایس ایس پی ایس ایس پی راجوری محمد اسلم نے کہا کہ ماجد کے خلاف درہال پولیس تھانے میں دو کیسیز درج تھے۔ اسے گرفتار کر کے آگے کی جانچ کی جارہی تھی۔ اس نے لاک اپ میں ہی پھندا لگا کر جان دے دی۔ اس معاملے کی مجسٹریل جانچ کے احکامات دے دئیے گئے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔