ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

بارش کے بعد جموں و کشمیر کا یہ ویڈیو دیکھ کر کانپ جائے گی روح ، دیکھئے ڈیم کے پانی کا تانڈو

Jammu kashmir River viral video : ویڈیو میں ڈیم کے پانی کو خطرناک طریقہ سے اوپر کی جانب جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے ذریعہ اس ویڈیو کو شیئر کئے جانے کے بعد سے یہ تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔ لوگ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد کئی طرح کے رد عمل ظاہر کررہے ہیں ۔

  • Share this:
بارش کے بعد جموں و کشمیر کا یہ ویڈیو دیکھ کر کانپ جائے گی روح ، دیکھئے ڈیم کے پانی کا تانڈو
بارش کے بعد جموں و کشمیر کا یہ ویڈیو دیکھ کر کانپ جائے گی روح ، دیکھئے ندیوں کا تانڈو

جموں و کشمیر کے زیادہ تر علاقوں میں ان دنوں زوردار بارش ہورہی ہے ۔ کئی علاقوں میں سڑکیں اور گلیاں پانی سے بھر گئی ہیں اور تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں ۔ مسلسل ہورہی بارش سے عالم یہ ہے کہ ندیوں میں زبردست طغیانی ہے ۔ ریاست کی کئی ندیاں اور ڈیم زیادہ پانی ہونے کی وجہ سے اوپر کی جانب بہنے شروع ہوگئے ہیں ۔ فی الحال جموں و کشمیر میں ندیوں اور ڈیم کی حالت کیسی ہے ، اس کا ایک ویڈیو نیوز ایجنسی اے این آئی نے جاری کیا ہے ۔


اس ویڈیو میں ڈیم کے پانی کو خطرناک طریقہ سے اوپر کی جانب جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے ذریعہ اس ویڈیو کو شیئر کئے جانے کے بعد سے یہ تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔ لوگ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد کئی طرح کے رد عمل ظاہر کررہے ہیں ۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ندی نہیں ، بلکہ کسی خوفناک کہانی کی شروعات لگ رہی ہے تو وہیں کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ 2020 میں اتنا کچھ ہوا ہے کہ کہیں وادی میں ہونے والی بارش اور یہ تصویریں کسی اور واقعہ کی کہانی نہ لکھ دیں ۔



جموں کے سینچائی اور سیلاب کنٹرل محکمہ کے افسر سمت پوری کے مطابق فی الحال حالات قابو میں ہیں ۔ حالانکہ بارش کی وجہ سے پورے جموں خطہ میں اہم ندیوں کی سطح آب میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ فی الحال سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 27, 2020 10:07 PM IST