ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

لائن آف کنٹرول کے نزدیک سڑک حادثہ، گاڑی 200 فٹ گہری کھائی میں گری، ایک پولس خاتون سمیت 4 افراد شدید زخمی

حادثہ کی خبر علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور علاقے کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد حادثہ کی جگہ پہنچ گئی۔

  • Share this:
لائن آف کنٹرول کے نزدیک سڑک حادثہ، گاڑی 200 فٹ گہری کھائی میں گری، ایک پولس خاتون سمیت 4 افراد شدید زخمی
لائن آف کنٹرول کے نزدیک سڑک حادثہ، گاڑی 200 فٹ گہری کھائی میں گری

کپواڑہ ضلع میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک آباد علاقے بڈنمل میں اس وقت کہرام مچ گیا جب بڈنمل سے جارہی ایک  لوڈ کیرئر گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر ایک گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ایک پولس خاتون سیمت چار افراد شیدید زخمی ہوگئے۔ حادثہ کی خبر علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور علاقے کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد حادثہ کی جگہ پہنچ گئی۔ اس دوران پولس کی ٹیم بھی حادثہ کی جگہ پہنچی۔ پولیس نے گہری کھائی میں گرے زخمی افراد کو بچانے کی کوشش کی اور ان چاروں لوگوں کو زخمی حالت میں اہسپتال پہنچایا۔


پولس ترجمان کے مطابق چار افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ اس علاقے میں آج تک درجنوں حادثات پیش آئے ہیں ۔کیونکہ یہ علاقہ برف باری کے دوران چھ مہینوں کیلے بند رہتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو اکثر اوقات ٹرانسپورٹ کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس علاقے میں آباد لوگ کپواڑہ ضلع  میں اشیا ضروریہ کی چیزوں کی خرید و فروخت کیلے اکثر اوقات لوڈ کیرئر کا استعمال کرتے ہیں اور لوگ بھی زیادہ سفر ان ہی گاڑیوں میں کررہے ہیں۔کیونکہ اس علاقے میں ہمیشہ پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی کا مسئلہ رہتا ہے۔


واضح رہے کہ برف باری کی وجہ سے اس علاقے کے لوگ رواں سال میں بھی ضلع صدر مقام سے چھ مہینوں کٹ کر رہ گئے تھے ۔کیونکہ چھ مہینوں تک ان کی سڑکوں کو قابل آمدو رفت نہیں بنایا گیا ۔ اس علاقے کی طرف جانے والی رابطہ سڑکیں بھی خستہ حالی کی شکار ہیں۔ پولس نے اس حادثے کی کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے اور پولس ذرائعکے متعلق گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی تھی جس کی وجہ سے اس طرح کا حادثہ پیش آیا۔


 
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Aug 17, 2020 08:17 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading