اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Jammu and Kashmir: حزب المجاہدین کے 3 دہشت گرد گرفتار، کلگام میں کیا تھا سرپنچ کا قتل، گاڑی اور ہتھیار ضبط

    جموں وکشمیر (Jammu-Kashmir) کے کلگام میں سرپنچ کے قتل کے معاملے میں پولیس نے تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ یہ تینوں دہشت گرد حزب المجاہدین (Hizbul Mujahideen) کے دہشت گرد بتائے جا رہے ہیں۔ وہ سرپنچ شبیر احمد میر کے قتل میں شامل تھے۔ جموں وکشمیر پولیس (Jammu-Kashmir Police) نے پیر کے روز اس بات کی جانکاری دی۔

    • Share this:
      سری نگر: جموں وکشمیر (Jammu-Kashmir) کے کلگام میں سرپنچ کے قتل کے معاملے میں پولیس نے تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ یہ تینوں دہشت گرد حزب المجاہدین (Hizbul Mujahideen) کے دہشت گرد بتائے جا رہے ہیں۔ وہ سرپنچ شبیر احمد میر کے قتل میں شامل تھے۔ جموں وکشمیر پولیس (Jammu-Kashmir Police) نے پیر کے روز اس بات کی جانکاری دی۔

      نیوز ایجنسی اے این آئی کے آئی جی پی وجے کمار نے کہا کہ تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ حال ہی میں سرپنچ شبیر احمد میر کے قتل میں شامل ممنوعہ تنظیم حزب المجاہدین کے ایک دہشت گرد ماڈیول کا پردہ فاش کیا گیا ہے اور ان کے پاس سے دو پستول سمیت قابل اعتراض اشیا برآمد کی گئی ہیں۔

      آئی جی پی وجے کمار نے بتایا کہ واردات میں استعمال گاڑیوں کو بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔ وہیں جانچ کے دوران پتہ چلا ہے کہ حزب المجاہدین کے دہشت گرد مشتاق یاتو نے سرپنچ کا قتل حزب المجاہدین کے چیف کمانڈر فاروق نلّی کے حکم پر کیا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      کشمیر میں سیکورٹی اہلکاروں کو بڑی کامیابی، شوپیاں میں CRPF جوان کو شہید کرنے والا دہشت گرد گرفتار

      واضح رہے کہ شبیر احمد میر کو 11 مارچ کو سری نگر سے 70 کلو میٹر دور کلگام میں ان کے گھر پر دہشت گردوں نے گولی مار دی تھی۔ اس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا، جہاں انہوں نے دم توڑ دیا۔ کشمیر وادی میں گزشتہ 10 دنوں میں یہ تیسرے سرپنچ کا قتل ہے۔

      جموں وکشمیر پولیس کے مطابق، سرپنچ کو سری نگر میں ایک محفوظ ہوٹل میں ٹھہرایا گیا تھا، لیکن وہ پولیس ملازمین کو بتائے بغیر گھر چلا گیا اور اس دوران دہشت گردوں نے ان کا قتل کردیا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: