جموں و کشمیر: سدھرا میں سیکورٹی فورس کا دہشت گردوں سے انکاونٹر، 3دہشت گردہلاک
جموں پولیس کو بدھ (28 دسمبر) کو اطلاع ملی کہ سدھرا علاقے میں کچھ دہشت گرد موجود ہیں۔ اطلاع کے بعد پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے ہیں لیکن اب تک پولیس او ر فوج کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
جموں و کشمیر میں پولیس اور فوج دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے مسلسل مہم چلا رہی ہے۔ جموں پولیس کو بدھ (28 دسمبر) کو اطلاع ملی کہ سدھرا علاقے میں کچھ دہشت گرد موجود ہیں۔ اطلاع کے بعد پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کارروائی میں تین دہشت گرد مارے گئے ہیں لیکن اب تک پولیس او ر فوج کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
اے ڈی جی پی مکیش سنگھ نے کہا، "ہم نے ایک ٹرک کی غیر معمولی رفتار دیکھی اور اس کا پیچھا کیا۔ جموں کے سدھرا میں ٹرک کو روکا گیا، جہاں سے ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ جب ٹرک کی تلاشی لی گئی تو اندر چھپے دہشت گردوں نے جوانوں پر گولیاں چلا دیں۔
شوپیاں ضلع میں بھی مارے گئے لشکر کے تین دہشت گرد
آپ کو بتا دیں کہ ایک ہفتہ قبل جموں و کشمیر کے شوپیاں ضلع میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم ہوا تھا۔ تصادم میں لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے تین دہشت گرد مارے گئے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق دہشت گردوں کے مارے جانے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن تیز کردیا ہے۔ سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم منجھ مارگ کے علاقے میں ہوا۔
کشمیر کے اے ڈی جی پی نے اس پورے آپریشن کی جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ مارے گئے تین مقامی دہشت گردوں میں سے دو کی شناخت ہو گئی ہے جبکہ تیسرے کی شناخت کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
مارے گئے دہشت گردوں میں سے ایک شوپیان کا لطیف لون ہے۔ وہ کشمیری پنڈت پورن کرشنا بھٹ کے قتل میں ملوث تھا۔ دوسرا اننت ناگ کا عمر نذیر ہے۔ عمر نیپال کے تل بہادر تھاپا کے قتل میں ملوث تھا۔ دہشت گردوں سے ایک اے کے 47 رائفل اور دو پستول برآمد ہوئے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔