உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر : دہشت گردوں سے انکاونٹر کے درمیان فوج نے کلگام میں بچوں سمیت 60 کو بچایا ، دیکھئے ویڈیو

    Jammu Kashmir Kulgam Encounter : ایک افسر نے بتایا کہ سیکورٹی فورسیز نے دہشت گردوں کے ہونے کی اطلاع ملنے پر کلگام ضلع کے آشموجی علاقہ میں گھیرابندی تلاش مہم شروع کردی ۔

    • Share this:
      سری نگر : جموں و کشمیر کے کلگام ضلع کے آشموجی علاقہ میں ہفتہ کو سیکورٹی فورسیز اور دہشت گردوں کے درمیان انکاونٹر شروع ہوگیا ۔ سیکورٹی فورسیز نے انکاونٹر کی جگہ سے اسکولی بچوں سمیت کم سے کم 60 لوگوں کو بچایا ۔

      تازہ خبروں کے مطابق جوابی کارروائی میں سیکورٹی فورسیز نے حزب المجاہدین کے ایک کمانڈر سمیت دو دہشت گردوں کو مار گرایا ہے ۔ پولیس نے یہ جانکاری دی ہے ۔

      ایک افسر نے بتایا کہ سیکورٹی فورسیز نے دہشت گردوں کے ہونے کی اطلاع ملنے پر کلگام ضلع کے آشموجی علاقہ میں گھیرابندی تلاش مہم شروع کردی ۔

      انہوں نے بتایا کہ مہم کے دوران علاقہ میں گزشتہ دہشت گردوں نے جوانوں پر گولیاں چلائیں ، جوانوں نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے گولیاں چلائیں ، جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا ۔ افسر نے بتایا کہ انکاونٹر ابھی جاری ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: