உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: جموں و کشمیر کے شوپیاں میں گولیوں سے چھلنی لاش ملی، جانچ میں پولیس مصروف

    J&K News: جموں و کشمیر کے شوپیاں میں گولیوں سے چھلنی لاش ملی، جانچ میں پولیس مصروف ۔ علامتی تصویر ۔

    J&K News: جموں و کشمیر کے شوپیاں میں گولیوں سے چھلنی لاش ملی، جانچ میں پولیس مصروف ۔ علامتی تصویر ۔

    Jammu and Kashmir : جموں و کشمیر کے شوپیاں ضلع میں پولیس نے پیر کو ایک باغ سے گولیوں سے چھلنی لاش برآمد کی ہے ۔ افسران نے یہ جانکاری دی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Jammu | Srinagar
    • Share this:
      سرینگر: جموں و کشمیر کے شوپیاں ضلع میں پولیس نے پیر کو ایک باغ سے گولیوں سے چھلنی لاش برآمد کی ہے ۔ افسران نے یہ جانکاری دی ہے ۔ پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ مرنے والے کی شناخت 30 سالہ منظور احمد نانگرو کے طور پر ہوئی ہے، جو پلوامہ ضلع کے ہنجن گاوں کا رہنے والا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ نانگرو کی لاش نرپورہ گاوں سے ملی ۔ نانگرو کے آبائی گاوں سے ملی ابتدائی جانکاری کے مطابق اتوار رات نامعلوم لوگوں نے اس کا مبینہ طور پر اغوا کرلیا تھا ۔

      اس سے پہلے گیارہ اکتوبر 2021 کو پونچھ کے ڈیرا کی گلی میں صبح تقریبا پانچ بجے دہشت گردوں نے ہندوستانی فوج پر گھات لگاکر حملہ کیا تھا، جس میں کئی جوان شہید ہوگئے تھے ۔

      اس کے بعد کئی گھنٹوں تک انکاونٹر چلا تھا ۔ جب ہندوستانی فوج حاوی ہونے لگے تو دہشت گردوں نے خود کو بچانے کیلئے موسم اور گھنے جنگل کا فائدہ اٹھایا اور بھٹہ دواریا علاقہ میں جاکر چھپ گئے تھے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: