سری نگر: جموں وکشمیر کے بڈگام ضلع میں دہشت گردوں نے ہفتہ کے روز ایک خصوصی پولیس افسر (ایس پی او) کا گولی مار کر قتل کردیا، جبکہ ان کے بھائی کو زخمی کردیا۔ افسران نے یہ جانکاری دی۔ ایک افسر نے کہا، ’رات تقریباً آٹھ بج کر 35 منٹ پر، دہشت گردوں نے گولی باری کی اور ایس پی او اشفاق احمد کو بڈگام میں چاڈبگ واقع ان کی رہائش گاہ کے قریب شدید طور پر زخمی کردیا۔
انہوں نے بتایا کہ گولی باری میں اشفاق احمد کے بھائی عمر جان کو بھی گولیاں لگیں۔ افسران نے بتایا کہ دونوں بھائیوں کو بیمینا واقع ایس کے آئی ایم ایس اسپتال لے جایا گیا، جہاں اشفاق احمد کی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ عمر جان کا علاج چل رہا ہے۔ حملہ آوروں کو پکڑنے کے لئے علاقے کی گھیرا بندی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔
جموں وکشمیر: کشمیری پنڈتوں کے زخم The Kashmir Files کے بعد پھر سے ہوئے تازہ
جموں وکشمیر کے راجوری میں دو دھماکہ، کوئی نقصان نہیں
دوسری طرف، جموں وکشمیر میں راجوری ضلع کے ایک مصروف بازار میں ہفتہ کی شام دو دھماکوں سے لوگوں میں دہشت پھیل گئی۔ افسران نے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ حالانکہ دھماکوں میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ پہلا دھمکہ رات تقریباً 8.15 بجے کوٹرانکا بازار میں کوڑے کے ڈھیر کے پاس ہوا۔
پولیس اور دیگر سیکورٹی اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے اور دھماکہ کی وجوہات کی جانچ کے لئے علاقے کی گھیرا بندی کردی۔ افسران نے بتایا کہ جانچ چل رہی تھی کہ 10 منٹ بعد ایک اور دھماکہ ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ پورے علاقے کو گھیر لیا گیا ہے۔ افسران نے کہا کہ حادثہ میں دہشت گردوں کا ہاتھ ہونے کے خدشہ سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔