உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بانڈی پورہ میں اپنی نوعیت کا پہلا بڑا اسپورٹس فیسٹول شروع، 200 سے زائد ٹیمیں کر رہی ہیں شرکت

    باندی پورا میں اپنی نوعیت کا پہلا بڑا اسپورٹس فیسٹول شروع

    باندی پورا میں اپنی نوعیت کا پہلا بڑا اسپورٹس فیسٹول شروع

    کووڈ-19 کے پیش نظر جہاں پہلی بار بانڈی پورہ اسٹیڈیم میں کھیل سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوئیں وہیں اس دوران پورے اسٹیڈیم کو دلہن کی طرح سجایا گیا تھا جب کہ سات ماہ کے بعد اسکولی بچوں کو وردی پہنے اسٹیڈیم میں دیکھا گیا۔

    • Share this:
    سری نگر۔ بانڈی پورہ کے شیر کشمیر اسپورٹس اسٹیڈیم میں اپنی نوعیت کے پہلے کشمیر یوتھ اسپورٹس فیسٹول کی شروعات ہوئی ہے۔ فیسٹول کا افتتاح ایل جے کے مشیر آر آر بٹناگر نے ڈی جی پولیس دلباغ سنگھ کی موجودگی میں کیا۔ اس موقع پر آئی جی کشمیر کے وجے کمار کے علاوہ فوج، سی آر پی ایف اور پولیس کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

    کووڈ-19 کے پیش نظر جہاں پہلی بار بانڈی پورہ اسٹیڈیم میں کھیل سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوئیں وہیں اس دوران پورے اسٹیڈیم کو دلہن کی طرح سجایا گیا تھا جب کہ سات ماہ کے بعد اسکولی بچوں کو وردی پہنے اسٹیڈیم میں دیکھا گیا۔ اس فیسٹیول میں 218 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اور اس دوران کبڈی، والی بال، فُٹ بال اور ٹینس کرکٹ کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔

    افتتاحی تقریب کے دوران رنگا رنگ تمدنی پروگرام بھی پیش کیا گیا جب کہ پولیس کے بینڈ نے خوبصورت دھن بجا کر سماں باندھا۔ تقریب کے دوران مارشل آرٹس کے کرتب بھی دکھائے گئے۔ تقریب کے دوران ڈی جی پولیس نے میگا اسپورٹس فیسٹول منعقد کرنے پر بانڈی پورہ پولیس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کووڈ۔19 کے چلتے یہ فیسٹول ضرور ایک خوشگوار تبدیلی لائے گا اور فیسٹول میں سینکڑوں ٹیموں کی شرکت سے کھیل سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کے چلتے بانڈی پورہ اسٹیڈیم میں کھیل سرگرمیاں تقریبا 6 ماہ سے بند پڑی تھیں اور کل پہلی بار اسٹیڈیم کو باضابطہ طور پر کھیل سرگرمیوں کے لئے کھول دیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ اس فیسٹول سے لطف اندوز ہونے کے لئے لوگوں کی بھاری بھیڑ اسٹیڈیم میں اُمڈ آئی تھی اور اس سے بڑھ کر یہاں اسکولی بچوں کی موجودگی سے اسٹیڈیم ایک طویل وقفے کے بعد ایک دلفریب منظر پیش کر رہا تھا۔
    Published by:Nadeem Ahmad
    First published: