உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر میں ٹارگیٹ کلنگ: وزیرداخلہ امت شاہ نےکی دہلی میں ہائی لیول میٹنگ

    مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ (Union Home Minister Amit Shah) نے (کشمیر) وادی میں چنندہ طریقے سے ایک کے بعد ایک کئے جا رہے قتل عام (Target killing) کے پیش نظر جمعہ کو جموں وکشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ (Security Review Meeting) لیا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ (Union Home Minister Amit Shah) نے (کشمیر) وادی میں چنندہ طریقے سے ایک کے بعد ایک کئے جا رہے قتل عام (Target killing) کے پیش نظر جمعہ کو جموں وکشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ (Security Review Meeting) لیا۔ افسران نے یہ جانکاری دی۔

      قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، فوجی سربراہ منوج پانڈے اور جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ان اہم لوگوں میں شامل تھے، جنہوں نے اس میٹنگ میں حصہ لیا۔ وزارت کے ایک افسر نے بتایا کہ وزیر داخلہ نے جموں وکشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس میٹنگ میں آئندہ امرناتھ یاترا کے لئے سیکورٹی انتظام کا موضوع بھی اٹھا۔

      یہ میٹنگ ایسے وقت میں ہوا، جب دہشت گردوں نے کشمیر وادی میں چنندہ ڈھنگ سے غیر مسلموں، سیکورٹی اہلکاروں، ایک فنکار اور مقامی شہریوں سمیت ایک کے بعد ایک کئی لوگوں کا قتل کیا ہے۔ جمعرات کو دو الگ الگ حادثات میں کشمیر میں ایک بینک ملازم اور اینٹ بھٹہ مزدور کا قتل کر دیا گیا جبکہ ایک دیگر مزدور کو زخمی کردیا گیا۔

      سری نگر میں 24 مئی کو پولیس اہلکار سیف اللہ کو ان کے گھر میں ہی گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا جبکہ اس کے دو دن بعد ہی بڈگام میں امرین بٹ کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔

      اجتماعی نقل مکانی کا خطرہ بڑھا

      وزیر اعظم پیکیج کے تحت 2012 میں تقرر کئے گئے کشمیری پنڈت، راہل بھٹ کے قتل کے بعد احتجاج ہو رہے ہیں، جس سے اجتماعی نقل مکانی کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے چڈورا میں 12 مئی کو راہل بھٹ کا گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔

      امت شاہ کی صدارت میں آج ہوئی یہ میٹنگ گزشتہ ایک پکھواڑے سے بھی کم وقت میں دوسری ایسی میٹنگ ہے۔ اس میٹنگمیں مرکزی داخلہ سکریٹری اجے کمار بھلا، خفیہ بیورو کے سربراہ اروند کمار، سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے جنرل ڈائریکٹر کلدیپ سنگھ، بارڈر سیکورٹی فورسیز کے سربراہ پنکج سنگھ، جموں وکشمیر کے پولیس جنرل ڈائریکٹر دلباغ سنگھ سمیت اہم افسران نے حصہ لیا۔ اس سے قبل امت شاہ نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، را کے سکریٹری سامنت گوئل اور جموں وکشمیر کے پولیس جنرل ڈائریکٹر دلباغ سنگھ کے ساتھ غیر رسمی میٹنگ کی تھی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: