جموں وکشمیر کے سری نگر کے بعد پڑی سب سے زیادہ سردی، جم گئی ڈل جھیل
برف باری کے سبب جموں وکشمیر میں سردی بے حد بڑھ گئی ہے۔ اس سے ڈل جھیل پوری طرح سے جم گئی ہے۔ اب اس میں شکارے بھی نہیں چل رہے۔ کشمیر میں اس وقت ’چلئی کلاں’ کا دور جاری ہے۔ کل 40 دن کی اس مدت میں کشمیر وادی میں شدید سردی رہتی ہے۔ چلئی - کلاں کا دور 21 دسمبر کو شروع ہوا تھا اور یہ 31 جنوری کو ختم ہوگا۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 14, 2021 04:39 PM IST

جموں وکشمیر کے سری نگر کے بعد پڑی سب سے زیادہ سردی، جم گئی ڈل جھیل
سری نگر: وادی کشمیر میں ریکارڈ توڑ سردیوں کا سلسلہ جاری ہے اور سری نگر میں گذشتہ شب کی سردیوں نے 25 سالہ پرانے ریکارڈ کو پاش پاش کر دیا محکمہ موسمیات کے علاقائی ناظم سونم لوٹس نے بتایا کہ گرمائی دارالحکومت سری نگر میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جس سے پچیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ انہوں نے بتایا کہ قبل ازیں سال 1995 کے ماہ جنوری میں شبانہ درجہ حرارت منفی 8.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ وادی میں سال 1991 کے ماہ جنوری میں شبانہ درجہ حرارت منفی 11.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا تھا۔ ادھر وادی کشمیر کا ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جمعرات کو مسلسل چوتھے دن بھی زمینی رابطہ منقطع رہا۔ بتادیں کہ 270 کلو میٹر طویل سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ضلع رام بن میں اتوار کی شام کیلا موڑ پل کے نزدیک قومی شاہراہ کا ایک حصہ ڈھہ گیا تھا جس کے پیش نظر شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔

برف باری کے سبب جموں وکشمیر میں سردی بے حد بڑھ گئی ہے۔ اس سے ڈل جھیل پوری طرح سے جم گئی ہے۔ اب اس میں شکارے بھی نہیں چل رہے۔ کشمیر میں اس وقت ’چلئی کلاں’ کا دور جاری ہے۔