உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وادی میں PM Modi کے دورے سے پہلے مسلسل دہشت گردانہ حملے، کولگام انکاؤنٹر میں فوج نے جیش کے ایک اور پاکستانی دہشت گرد کو کیا ڈھیر

      فی الحال آپریشن جاری ہے۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو سانبہ میں پلی پنچایت کا دورہ کرنے والے ہیں، جس کے پیش نظر سنیچر کو جموں و کشمیر میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

    فی الحال آپریشن جاری ہے۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو سانبہ میں پلی پنچایت کا دورہ کرنے والے ہیں، جس کے پیش نظر سنیچر کو جموں و کشمیر میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

    فی الحال آپریشن جاری ہے۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو سانبہ میں پلی پنچایت کا دورہ کرنے والے ہیں، جس کے پیش نظر سنیچر کو جموں و کشمیر میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

    • Share this:
      سری نگر۔ جموں و کشمیر کے کولگام ضلع کے میرہامہ علاقے میں سنیچر کو ایک بار پھر دہشت گردوں کے ساتھ پولیس اور فوج کا تصادم شروع ہوگیا ہے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس، کشمیر رینج نے کہا کہ ممنوعہ دہشت گرد تنظیم جیش محمد کا ایک پاکستانی دہشت گرد انکاؤنٹر میں مارا گیا ہے۔ فی الحال آپریشن جاری ہے۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو سانبہ میں پلی پنچایت کا دورہ کرنے والے ہیں، جس کے پیش نظر سنیچر کو جموں و کشمیر میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

      اس سے ایک دن پہلے، جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ تقریباً 36 گھنٹے تک جاری رہنے والے تصادم میں لشکر طیبہ کے تین دہشت گرد مارے گئے تھے۔ ان میں اس دہشت گرد تنظیم کا اعلیٰ کمانڈر یوسف کانترو بھی شامل تھا۔ جمعرات کو ایک تصادم میں لشکر طیبہ کے اعلیٰ کمانڈر یوسف کنترو سمیت دو دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ ایک اور دہشت گرد جمعہ کو مارا گیا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں: جموں میں CISFجوانوں سے بھری بس پر Terrorist Attack، ایک جوان شہید، 8 زخمی، 4 دہشت گرد ڈھیر
      پولیس نے مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت یوسف ڈار، ہلال شیخ عرف حنظلہ اور فیصل ڈار کے طور پر کی ہے۔ تصادم کے مقام سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق کانترو سکیورٹی فورس کے کئی اہلکاروں اور عام شہریوں کے قتل میں ملوث تھا اور وادی کشمیر میں مطلوب 10 ٹاپ دہشت گردوں میں شامل تھا۔ کانترو ایک سرگرم رکن کے طور پر حزب المجاہدین میں شامل ہوا تھا اور اسے 2005 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

      PM Modi کے استقبال کیلئے جموں ضلع سانبہ کا پلی علاقہ پوری طرح سے تیار، Narendra Modi کے دورے سے جموں۔کشمیر میں تعمیر و ترقی کے کاموں میں مزید تیزی آنے کی امید

      اے ڈی جی پی نے بتایا کہ دو دہشت گرد مارے گئے... ان کے پاس بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود تھا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ فدائین حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، جس کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ دو کے اے 47 رائفلیں، ایک انڈر بیرل گرینیڈ لانچر اور ایک سیٹلائٹ فون بھی برآمد ہوا ہے۔

      بتادیں کہ  جمعہ کو سینٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کی بس پر دہشت گردانہ حملہ کیا گیا۔ اس حملے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) ایس پی پاٹل شہید ہوگئے۔ جبکہ بس میں بیٹھے دیگر دو افراد زخمی ہو گئے۔ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر محاذ کھول دیا ہے۔ ایک کے بعد ایک انکاونٹروں میں سیکورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو مار گرایا ہے ۔ سی آئی ایس ایف کی بس کو کس طرح نشانہ بنایا گیا ، اس کا سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گیا ہے۔ ویڈیو کو دیکھنے کے بعد آپ کے رونگٹنے کھڑے ہوجائیں گے ۔



      2 منٹ 2 سیکنڈ کا یہ ویڈیو نیوز ایجنسی اے این آئی نے جاری کیا ہے۔ اس ویڈیو کا ہر فریم آپ کو ہلا کر رکھ دے گا۔ یہ ویڈیو چڈھا کیمپ علاقے کا بتایا جا رہا ہے۔ سڑک پر لائٹس جل رہی ہیں ، بجلی کے کھمبے اور کچھ تاریں نظر آ رہی ہیں ، وقت صبح 4:25 ہے ، سڑکوں پر سناٹا ہے ۔ ویڈیو کلپ میں تقریباً 30 سیکنڈ کے بعد ایک بائک چوراہے پر نظر آتی ہے ، پھر بس کے آنے کی آواز آتی ہے ، لیکن ایک ہی لمحہ میں زور دار دھماکے سے پورا علاقہ لرز اٹھتا ہے ۔ پہلے گولیوں سے نشانہ بنایا گیا اور پھر گرینیڈ سے حملہ کیا گیا ۔ پلک جھپکتے ہی سناٹا ، دھماکوں میں بدل گیا۔ آگ کی چنگاریاں اور دھوئیں کے بادل نظر آنے لگے ۔

      پیرا ملٹری فورس کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ دہشت گردوں نے بس پر فائرنگ کی اور گرینیڈ پھینکا، جس میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) ایس پی پاٹل شہید ہو گئے۔ بس میں بیٹھے دیگر دو افراد زخمی ہو گئے۔ سیکورٹی فورسز نے بھی منہ توڑ جواب دیا۔ افسران نے بتایا کہ سی آئی ایس ایف کی بس پر حملے کے بعد دہشت گرد علاقہ میں محمد انور کے گھر میں چھپ گئے۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ تصادم میں دو دہشت گرد بھی مارے گئے ۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: