உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    jammu and kashmir: دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں کے کیمپ پر گرینیڈ سے حملہ کیا، تلاشی مہم شروع

    دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں کے کیمپ پر گرینیڈ سے حملہ کیا

    دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں کے کیمپ پر گرینیڈ سے حملہ کیا

    Grenade attack on security camp: کشمیر کے شوپیاں ضلع میں دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں کے ایک کیمپ کو نشانہ بناکر گرینیڈ حملہ کیا ہے۔ حالانکہ اس حادثہ میں جان ومال کے نقصان ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ دہشت گردوں کا نشانہ چوک گیا، جس کے سبب بھاری جان ومال کا نقصان نہیں ہوا۔ گرینیڈ حملے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے تلاشی مہم شروع کردی ہے اور ملزمین کو پکڑنے کے لئے چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔

    • Share this:
      سری نگر: جموں وکشمیر میں دہشت گردوں نے گزشتہ کچھ دنوں میں اپنی ناپاک حرکتیں تیز کردی ہیں۔ ایک دن پہلے ہی بڈگام میں ایک ایس پی او اور ان کے بھائی کو گولی مار دی، جس میں ایس پی او جائے حادثہ پر ہی شہید ہوگئے جبکہ ان کا بھائی بھی اسپتال میں دم توڑ دیا۔ دوسری طرف آج شام کو دہشت گردوں نے شوپیاں میں سیکورٹی اہلکاروں کے ایک کیمپ میں گرینیڈ سے حملہ کیا۔ حالانکہ دہشت گردوں کا نشانہ چوک گیا، جس کے سبب بھاری جان ومال کا نقصان نہیں ہوا۔ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

      گرینیڈ حملے کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے تلاشی مہم شروع کردی ہے اور ملزم کو پکڑنے کے لئے چھاپہ ماری کی جارہی ہے۔ یہ حادثہ جموں وکشمیر کے شوپیاں ضلع میں پیر کے روز پیش آیا۔ دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں کے ایک کیمپ پر گرینیڈ سے حملہ کیا۔ افسران کے مطابق، اس حملے میں سیکورٹی اہلکاروں کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔

      گرینیڈ کیمپ کے باہر پھٹا

      افسران کے مطابق، دہشت گردوں نے شام تقریباً ساڑھے سات بجے شوپیاں کے امام صاحب علاقے میں جموں وکشمیر پولیس کے خصوصی مہم گروپ (ایس اوجی) کے کیمپ پر گرینیڈ پھینکا۔ دہشت گردوں کے ذریعہ پھینکا گیا گرینیڈ کیمپ کے باہر پھٹا، اسی لئے اس میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      محبوبہ مفتی کو مرکزی وزیر کا جواب، جتیندر سنگھ نے پوچھا- دہشت گردی کے درمیان بات چیت کیسے ممکن

      اس سے پہلے ہفتہ کی شب بڈگام میں جموں وکشمیر کے خصوصی پولیس افسر 26 سال کے اشفاق احمد اور ان کے بھائی 23 سال کے عمر جان پر گولیاں چلا دیں۔ اشفاق احمد جائے حادثہ پر ہی شہید ہوگئے جبکہ ان کے بھائی کو اسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ بچ نہیں سکے۔

      بڈگام میں لشکر طیبہ کے دو دہشت گرد گرفتار

      بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے سنرگنڈ علاقے میں آج سیکورٹی فورسیز نے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان دونوں دہشت گردوں کا تعلق لشکر سے بتایا جارہا ہے۔ سکیورٹی فورسیز نے گرفتار شدہ دہشت گردوں سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی ضبط کیا ہے۔ دہشت گردوں کی شناخت شوپیاں کے وسیم احمد غنائی اور اقبال اشرف شیخ کے طور پر ہوئی ہے۔ان کے قبضے سے ایک پستول سمیت مجرمانہ مواد، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: