உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر: اننت ناگ اور باندی پورہ میں تصادم، 2 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن جاری

    جموں وکشمیر: اننت ناگ اور باندی پورہ میں تصادم، 2 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن جاری

    جموں وکشمیر: اننت ناگ اور باندی پورہ میں تصادم، 2 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن جاری

    Jammu Kashmir: پولیس کے مطابق، باندی پورہ میں مارے گئے دہشت گرد کی شناخت امتیاز احمد ڈار کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کا دہشت گرد تھا۔

    • Share this:
      سری نگر: جموں وکشمر (Jammu Kashmir) میں دو الگ الگ مقامات پر ہو رہے تصادم میں سیکورٹی اہلکاروں نے دو دہشت گردوں (Terrorists) کو مار گرایا ہے۔ اس دوران علاقے میں سرچ آپریشن بھی چلایا جا رہا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق، یہ انکاونٹر اننت ناگ (Anantnag Encounter) اور باندی پورہ (Bandipora Encounter) میں ہوئے ہیں۔ اتوار کی دیر رات اننت ناگ کے کھاہ کھنڈ علاقے میں سیکورٹی اہلکاروں کو دہشت گردوں کے موجود ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ سرچ آپریشن کے دوران ہوئی فائرنگ میں ایک دہشت گرد مارا گیا ہے۔ اس تصادم میں ایک جموں وکشمیر پولیس کا ایک جوان بھی زخمی ہوا ہے۔

      اننت ناگ میں مارے گئے دہشت گردوں کی ابھی پہچان نیہں ہو پائی ہے۔ علاقے کو سیکورٹی اہلکاروں نے گھیر رکھا ہے اور سرچ آپریشن چلایا جا رہا ہے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔ وہیں دوسرا انکاونٹر کشمیر کے باندی پورہ کے حاجن علاقے کی گنڈ جہانگیر میں ہوا ہے۔ جموں وکشمیر پولیس کی طرف سے جانکاری دی گئی ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع پر چلائی گئی مہم کے دوران انکاونٹر ہوا۔ اس میں بھی ایک دہشت گرد مارا گیا ہے۔

      پولیس کے مطابق، مارے گئے دہشت گرد کی شناخت امتیاز احمد ڈار کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ دہشت گرد تںظیم لشکر طیبہ کا دہشت گرد تھا۔ حال ہی میں باندی پورہ کے شاہ گنڈ میں عام لوگوں کے قتل کے حادثات میں بھی وہ شامل تھا۔ وہیں جموں وکشمیر پولیس نے اترپردیش کے رامپور کے رہنے والے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے موبائل فون سے کئی پاکستانی نمبر ملے ہیں، جس کی پہچان انس محمد کے طور پر ہوئی ہے۔

      اطلاع کے مطابق، اس کے موبائل میں جموں کے گاندھی نگر اور شاستری نگر علاقے میں مذہبی مقامات، اہم بازار اور کئی میڈیا ہاوس کی تصویر برآمد ہوئی ہے۔ یہ اس نے پاکستان بھیجی تھی۔ انس محمد کے موبائل سے کئی پولیس اسٹیشن کی تصویر بھی ملی ہے۔ الگ الگ ایجنسیاں انس محمد سے پوچھ گچھ کر رہی ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: