جموں ۔کشمیر: سوپور میں سی آر پی ایف پارٹی پر دہشت گردانہ حملہ، 1 جوان شہید،1شہری کی موت
بتایا جا رہا ہے کہ دہشت گردوں نے گھات لگا کر گشتی پارٹی پر حملہ کیا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jul 01, 2020 10:05 AM IST

سوپور میں سی آر پی ایف پارٹی پر دہشت گردانہ حملہ، 2 جوان شہید، شہری کی موت
سری نگر۔ جموں وکشمیر (Jammu-Kashmir) کے سوپور میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (CRPF) کے قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔ اس میں سی آر پی ایف 179 بٹالین کے ہیڈ کانسٹبل شہید ہو گئے ہیں، جبکہ گولی لگنے سے ایک شہری کی بھی موت ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دہشت گردوں نے گھات لگا کر گشتی پارٹی پر حملہ کیا ہے جس میں تین جوان اور ایک شہری سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں۔
نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، بدھ کو صبح سی آر پی ایف کی ایک پارٹی گشت پر نکلی تھی۔ اس دوران ریبن علاقے میں سی آر پی ایف پارٹی پر اچانک فائرنگ ہونے لگی۔ ہندستانی جوان بھی اس کا منھ توڑ جواب دے رہے ہین۔ اب تک دو جوانوں کے شہید ہونے کی خبر ہے۔ سیکورٹی فورسیز کی اضافی ٹکڑی بھی موقع پر پہنچ چکی ہے۔ پورے علاقے کو گھیر لیا گیا ہے اور سرچ آپریشن چلایا جا رہا ہے۔
Terrorists attacked a naka party at Model town in Sopore. Injuries to some Central Reserve Police Force (CRPF) jawans and a civilian reported. Area cordoned off and search operation started: Dilbag Singh, DGP Jammu & Kashmir Police (file pic) https://t.co/uAVm7DG5Bu pic.twitter.com/ZhwoZ5tLUy
— ANI (@ANI) July 1, 2020

سیکورٹی فورسیز پر حملے کا چھ دن میں یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے جمعہ کو اننت ناگ کے بجبہڑا میں سی آر پی ایف کی پارٹی پر حملہ ہوا تھا۔ اس میں ایک جوان شہید ہو گیا تھا۔ وہیں، ایک پانچ سال کے ایک بچے کی موت ہو گئی تھی۔