ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

سیاحتی مقام گلمرگ میں موسم کی پہلی برفباری، سیاحت سے جڑے لوگوں  نے کیا خوشی کا اظہار

گلمرگ میں پہاڑوں پرہوئی پہلی برفباری پرلوگوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی۔ خاص طور پر سیاحت سےجڑے لوگوں نے مسرت کا اظہارکیا۔

  • Share this:
سیاحتی مقام گلمرگ میں موسم کی پہلی برفباری، سیاحت سے جڑے لوگوں  نے کیا خوشی کا اظہار
سیاحتی مقام گلمرگ میں موسم کی پہلی برفباری، سیاحت سے جڑے لوگوں  نے کیا خوشی کا اظہار

دنیا بھر میں مشہور شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں افروٹھ پہاڑی کے ساتھ ساتھ دوسرے اونچے پہاڑوں پرموسم کی پہلی برفباری ہوئی ہے۔ افروٹھ پر کئی انچ برف ریکارڈ ہوئی ہے۔ ان پہاڑوں پرسفیدچادربچھ گئی۔ میدانی علاقوں میں بارشوں اورتیز ہواوں کے ساتھ ساتھ سردی کی لہردوڑ گئی۔ محکمہ موسمیات پہلے ہی 24 اور 27 ستمبرکو بارش کاامکان ظاہرکیاتھا۔


ماہرین نے کہاتھا کہ درجہ حرارت میں بھی کمی دیکھنے کوملےگی۔ محکمہ موسمیات نے یہ بھی کہاتھاکہ مغربی ہواؤں نے وادی کارخ کیا ہےجس سے یہاں بارشیں ہوں گی۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی سچ ثابت ہوئی اوروادی کشمیر میں مختلف مقامات ہربارش ہوئی۔ تاہم گلمرگ اوردیگرسیاحتی مقامات پرموسم کی پہلی برفباری ہوئی۔گلمرگ میں پہاڑوں پرہوئی پہلی برفباری پرلوگوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی۔ خاص طور پر سیاحت سےجڑے لوگوں نے مسرت کا اظہارکیا۔


پرویز نامی ایک انسٹرکٹرنے نیوز18اردوکےساتھ بات کرتے ہوئے بتایاکہ گلمرگ میں موسم کی پہلی برفباری سے انہیں کافی خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ان کے لئے روزگارکے مواقع کھل سکتےہیں۔ میدانی علاقوں میں ٹنگمرگ ،کنزر،ماگام اورنارہ بل سے لوگوں نے گلمرگ کی اونچی پہاڑوں پرموسم کی پہلی برفباری کا خوب نظارہ دیکھا۔گلمرگ میں موجود لوگوں اورخاص کرسیاحت سے جڑے لوگوں نے پہلی برفباری پرخوشی کا اظہارکیا۔


بشیر نامی ایک ٹیورسٹ گائیڈ نےنیوز 18اردو کو بتایاکہ کشمیرکے ساتھ ساتھ  گلمرگ میں شعبہ سیاحت گرچہ سال گذشتہ کے ماہ اگست سے ہی تباہی کےدہانے پرہے۔ تاہم سال رواں کے اوائل میں ہی دنیا بھرمیں قہربرپا کرنے والے کورونا وائرس نے اس کے جانبرہونے کی تمام امیدوں پرپانی پھیردیاتاہم اب سرکاریہاں سیاحوں کو لانے کی متمنی ہے اور اس سلسلے میں کوششیں بھی جاری ہیں۔ بشیرنےمزیدکہا کہ اس بارموسم کی پہلی برفباری سے شاید گلمرگ میں سیاحت دوبارہ پٹری پر لوٹ آئے اور اسی کی بدولت یہاں سیاح رخ کریں۔گلمرگ میں برفباری پرہزاروں لوگوں کاروزگار منحصر ہےجن میں خاص کرسیلیج،اےٹی وی بائیک،اسکئیر اور دوسرےلوگ شامل ہیں۔ گلمرگ اسکینگ کے لئے دنیابھر میں ایک بہترین جگہ ہے۔ یہاں دنیابھرکے سیاح اسکیئنگ کرنے کے لئے آتےہیں۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Sep 27, 2020 11:19 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading