سری نگر: جموں وکشمیر میں سری نگر-بارہمولہ ہائی وے پر ٹریفک روک دیا گیا ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، مشتبہ اشیا ملنے کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ مقامی اخبار رائزنگ کشمیر نے آفیشیل ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور علاقے میں بلگام ہیگام میں ایک مشتبہ باکس ملا ہے۔ خدشہ ہے کہ اس میں آئی ای ڈی ہوسکتا ہے۔
اطلاع ملنے کے فوراً بعد پولیس اور فوج کے جوان موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے بعد بم ڈسپوزل دستے کو بلایا گیا ہے۔ آگ کی کارروائی جاری ہے۔ احتیاط کے طور پر علاقے میں ٹریفک کو روک دیا گیا ہے۔
اس سے قبل، جموں وکشمیر کے کلگام میں سیکورٹی اہلکاروں نے ہفتہ کے روز ایک دہشت گرد کو مار گرایا۔ اے این آئی کے مطابق، مارا گیا دہشت گرد حزب المجاہدین کا بتایا جا رہا ہے۔ کلگام کے کھانڈی پورہ علاقے میں سیکورٹی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان دیر رات سے تصادم چل رہا ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں کے دیکھے جانے کی اطلاع ملی تھی۔ فوجی گھیرا بندی کر رہے تھے، تبھی تصادم شروع ہوگیا۔ ایک دہشت گرد کو مارے گرانے میں کامیابی ہے۔
علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کی جارہی ہے۔ وہیں ایک دن پہلے، پولیس اور فوج نے مشترکہ مہم چلاکر بارہمولہ میں لشکر طیبہ سے جڑے دو دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔ ان کے قبضے سے ہتھیار، گولہ بارود، دو چائنیز پستول، 18 زندہ کارتوس اور قابل اعتراض اشیا برآمد ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ پیغمبر محمد کے خلاف بی جے پی لیڈران کے متنازعہ تبصرہ کو لے کرجموں وکشمیر میں بھی سخت ردعمل ظاہر کیا تھا۔ کشیدگی کے مد نظر ڈوڈا اور کشتواڑ اضلاع میں احتیاطاً کرفیو لگانا پڑا تھا۔ مبینہ اشتعال انگیز بیان بازی کے ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہونے کے بعد جمعرات کی شام بھدر واہ علاقے میں کشیدگی پھیل گئی تھی۔
اس کے بعد بھدرواہ اور کشتواڑ میں انٹرنیٹ خدمات بند کردی گئی تھیں۔ حساس علاقوں میں لا اینڈ آرڈر بنائے رکھنے کے لئے بھاری تعداد میں سیکورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔