Jammu Kashmir:لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں سبھی خالی سرکاری آسامیوں پر آٹھ مہینوں میں بھرتی کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔ آج کی تاریخ میں خالی آسامیوں کو نامزد کیا جارہا ہے۔ ان کا اشتہار بھی جلد جاری کرنے کی کوشش ہوگی۔ کچھ لوگ چاہتے ہیںکہ پرانا زمانہ لوٹ آئے جس میں اہلیت کو درکنار کرکے گھر بیٹھے نوکری حاصل کرلیں، لیکن وہ زمانہ چلا گیا جب دکانوں پر نوکریاں دی جاتی تھیں۔
ایل جی منوج سنہا نے یقین دلایا کہ بھرتی کا عمل شفافیت کے ساتھ مکمل کیا جائے گا اور صرف میرٹ کو بنیاد بنایا جائے گا۔ کل جمعرات کو کنونشن سنٹر میں منشیات سے پاک جموں و کشمیر مہم کے آغاز کے موقع پر وہ خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تمام محکموں میں خالی آسامیوں کی نشان دہی کر رہی ہے۔ ان کا اشتہار دینے کی کوشش کی جائے گی کہ آٹھ مہینوں میں عمل مکمل کرلیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھرتی امتحان میں دھاندلی کرنے کی کچھ شرپسندوں نے سازش کی ہے۔ انہوں نے اس کام میں پیسے کا استعمال کیا جو اس پورے طریقہ کار کے پیچھے رہے انہوں نے ضرور نوجوانوں کو گمراہ کیا ہے۔
انہوں نے بھروسہ دلایا کہ دنیا کی کوئی طاقت جموں کشمیر میں بے ایمانی نہیں کراسکتی ہے۔ اہلیت پر ہی نوکری ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ گھر بیٹھے بنا پڑھے نوکری پانے کی چاہت رکھنے والوں کے منصوبوں پر پانی پھر گیا ہے۔
حماقت کرنے والوں کو ملے گی سزا جموں و کشمیر میں اب تک جتنی بھی بھرتیاں ہوئی ہیں وہ پورے شفاف طریقے اور اہلیت کی بنیاد پر ہوئی ہیں۔ انتخاب کی اور کوئی بنیاد نہیں رہی، لیکن پچھلے دنوں دھاندلی کی وجہ سے تین امتحانات ایس آئی، فائنانس اسسٹنٹ اور جے ای کو منسوخ کرنا پڑا۔ شکایتیں ملنے کے بعد ہائی لیول کمیٹی تشکیل دے کر جانچ کرائی گئی، جس میں ثبوت ملے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔