உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jammu Kashmir Weather:جموں-کشمیر میں بڑھی گرمی، 29 جون تک ریاست کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش کے آثار

    Weather Changing: جموں و کشمیر میں بڑھی گرمی کی تپش، تصویر : سوشل میڈیا ۔

    Weather Changing: جموں و کشمیر میں بڑھی گرمی کی تپش، تصویر : سوشل میڈیا ۔

    Jammu Kashmir Weather: سرینگر میں دن کا درجہ حرارت 30.6، پہلگام میں 26.6 اور گلمرگ میں 21.2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ لیہہ میں دن کا درجہ حرارت 25.0 اور کارگل میں 27.4 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ آنے والے دنوں میں تقریباً موسم کے صاف رہنے سے درجہ حرارت میں اچھال آئے گا۔

    • Share this:
      Jammu Kashmir Weather:مانسون سے پہلے جموں و کشمیر کے مرکزی علاقے میں گرمی کی تپش بڑھ گئی ہے۔ ریاست کے بیشتر علاقوں میں موسم صاف ہونے کی وجہ سے دن کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔ اتوار کی صبح ہی جموں شہر میں چلچلاتی دھوپ نے لوگوں کو متاثر کیا تھا۔ دن چڑھتے ہی گرمی نے رنگ دکھایا۔

      موسمیاتی مرکز سری نگر کے مطابق ریاست کے کچھ حصوں میں 27-29 جون تک ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ اسی دوران شری امرناتھ یاترا بھی شروع ہو رہی ہے۔

      اس سے پہلے ہفتہ کو دن کی شروعات جموں میں صاف موسم کے ساتھ ہوئی تھی۔ دوپہر کو چلچلاتی دھوپ میں باہر نکلنا مشکل ہورہا تھا۔ جموں میں دن کا درجہ حرارت 38.7 اور گزشتہ رات کا کم از کم درجہ حرارت 24.6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ بنیہال میں دن کا درجہ حرارت 30.8، کٹڑا میں 35.0، بھدرواہ میں 32.6 اور بٹوت میں 28.3 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      J&K News: نوجوان کو اسپورٹس کی جانب راغب کرنے کیلئے سائیکل ریس کا انعقاد

      یہ بھی پڑھیں:
      PDPسربراہ محبوبہ کا بیان:’وادی کے نوجوان دہشت گردی چھوڑ کر بچائیں اپنی جان‘

      سرینگر میں دن کا درجہ حرارت 30.6، پہلگام میں 26.6 اور گلمرگ میں 21.2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ لیہہ میں دن کا درجہ حرارت 25.0 اور کارگل میں 27.4 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ آنے والے دنوں میں تقریباً موسم کے صاف رہنے سے درجہ حرارت میں اچھال آئے گا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: